کیچ 22 ایک 1961ء کا طنزیہ ناول ہے۔ یہ دوسری جنگ عظیم کے واقعات پر مبنی ہے۔ یہ فضائیے کے اس عملے کی کہانی ہے جو جان بچانے کے لیے جنگی پروازوں سے بچنے کی حکمت عملی بناتے ہیں۔ وہ خود کو غیر صحیح الدماغ ثابت کرتے ہیں۔ مگر خود کی ذہنی معذوری کو پایہ ثبوت تک پہنچانا خود عقل مندی کی علامت سممجھا جاتا ہے اور انھیں پروازوں پر جانا ہی پڑتا ہے۔ اسی لیے انگریزی میں کیچ 22 صورت حال کسی مخمصہ آمیز صورت حال کا اشارہ کرتا ہے جس سے باہر نکلنا مشکل ہے۔