کیڑا جڑی (انگریزی: Ophiocordyceps sinensis) شمالی بھارت، تبت وغیرہ میں ہمالیہ کی اونچائیوں میں پایا جانے والا پھپھوند ہے۔ چین میں ’کیڑا جڑی‘ کا استعمال بطور شہوت انگیز دوا کے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کھلاڑی اسے کارکردگی بڑھانے والی دوا کے طور پر بھی استعمال کرتے رہے ہیں لیکن ہندوستانی ہمالیہ کے رہائشیوں کئی برسوں سے ان علاقوں کے لوگوں نے یہ پھپھوند اکھٹی کر کے مقامی خریداروں کو فروخت کرنی شروع کی ہے جو بعد ازاں اسے دار الحکومت دلی میں فروخت کرتے ہیں جہاں سے یہ ہمسایہ ممالک نیپال اور چین جاتی ہے۔[1]

کیڑا جڑی

مقامی لوگ یہ دیکھتے آئے ہیں کہ یاکوں میں اپج کو کھانے کی وجہ سے توانائی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ اس کے کھانے جانوروں کے درمیان جنسی توانائی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ اس وجہ سے اسے ایک طرف ویاگرا کا سستہ متبادل سمجھا گیا، وہیں کھلاڑی کھیل کود کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں۔

لاگت کے حساب سے یہ قیمتًا سونے سے تین گنا مہنگی جڑی بوٹی معدومیت کے خطرے سے دوچار ہمالیہ کے بلند و بالا پہاڑوں پر ایک بہت کارآمد جڑی بوٹی پائی جاتی ہے جسے مردانہ کمزوری کے ساتھ دیگر کئی امراض میں استعمال کیا جاتا ہے، یہ جڑی بوٹی سونے سے بھی تین گنا تک مہنگی ہے اور اسی بنا پر اس کی معدومیت کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔یہ بوٹی حقیقت میں ایک طرح کی پھپھوند ہے جو ہمالیائی خطے میں پائی جاتی ہے، ہزاروں افراد اسے جمع کرکے بیچنے اور رقم کمانے کا کام کرتے ہیں۔ 2017 میں اس جڑی بوٹی کی ایک کلوگرام وزن کی قیمت دو کروڑ روپے تک بتائی جاتی تھی۔ اس پھپھوند کا سائنسی نام Ophiocordyceps sinensis ہے ۔ یہ ایک قسم کے بڑے پتنگے گھوسٹ موتھ کے کیٹرپلر کے اندر جاکر اسے اندر سے کھا جاتی ہے ۔ اسی بنا پر یہ ایک طفیلی (پیراسائٹک) فنگس ہے۔ امریکا میں اس کے سوپ کا ایک پیالہ ہندوستانی 45 ہزار سے 50 ہزار روپے کے برابر فروخت ہوتا ہے جو مختلف بیماریوں کو دور کرتا ہے۔کیڑے کے اندر جاکر پھپھوند اسے مار ڈالتی ہے اور اس کے سر سے کسی گھاس کی طرح پھوٹتی ہے۔ اس کے اندھا دھند استعمال کے بعد اسٹینفرڈ یونیورسٹی کی ماہر کیلی ہوپنگ نے اس پر تحقیق کرکے بتایا کہ کیٹرپلر پھپھوند کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہیں یہاں تک کہ یہ ہمیشہ کے لیے بھی ماحول سے ختم ہو سکتی ہے۔کیٹرپلر پھپھوند مردانہ کمزوری، سارس وائرس کے خاتمے اور دیگر امراض میں بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم