کیکی چیلنج

کیکی چیلنج جدید دور میں بے حد مقبول ہونے والا اور سماجی میڈیا پر وائرل ہونے والا چیلنچ ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ سڑک پر چلتی ہوئی کار سے اترنا یا

کیکی چیلنج یا کی کی چیلنج جدید دور میں بے حد مقبول ہونے والا اور سماجی میڈیا پر وائرل ہونے والا چیلنچ ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ سڑک پر چلتی ہوئی کار سے اترنا یا اس کار میں داخل ہونا۔

آغاز ترمیم

اس چیلنج کا آغاز 2018ء میں اس وقت ہوا جب اوڈیل بیکہام جونیر نے سماجی میڈیا پر ایک ویڈیو شائع کیا جس میں وہ ایک کار سے اترتے ہوئے رقص کرتے دکھائی دیے۔ یہیں سے کیکی چیلنج کا آغاز ہوا۔ [1]

جان لیوا نوعیت ترمیم

اس چیلنج سے جڑی #Kikichallenge اور #inmyfeelingschallenge کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انٹرنیٹ پر (خاص طور پر فیس بک اور ٹویٹر پر) شیئر کیے گئے ہیں۔ تاہم یہی ویڈیوز کافی خطرناک بھی ثابت ہوئے ہیں اور کئی لوگوں کو زخمی بھی کر چکے ہیں:

  • آئیوا شہر میں 18 سالہ لڑکی کو ایک مشاق رقاصہ جو گریجویٹ بھی تھی، اسی چیلنج کے سبب بری طرح سے زخمی ہو گئی اور اسے ہنگامی طبی نگرانی میں رکھنا پڑا ۔ [2]
  • فلوریڈا میں ایک 22 سالہ نوجوان چلتی ہوئی کار میں چھلانگ لگانا چاہتا تھا۔ تاہم اس سے پہلی ایک اور کار اسے ٹکر دے گئی اور وہ زخمی ہو گیا۔ [3]

قانونی تنبیہات ترمیم

  • بھارت میں گجرات، ممبئی اور بنگلور کے پولیس محکموں نے آگاہ کیا کہ کیکی چیلنج رقص کی لات نہیں بلکہ قانون کی لات کو دعوت دے سکتا ہے۔ اس طرح جے پور اور کچھ اور پولیس اداروں نے انتہاہات کو سماجی میڈیا، اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں شائع کیا۔ [4]
  • متحدہ عرب امارات میں عدالتی محکمے نے ٹویٹر پر 23 جولائی 2018ء کو اعلان کیا کہ تین سماجی میڈیا کے رجحان سازوں کو دیگر افراد کی زندگیوں کو جوکھم میں ڈال دینے، عوامی اخلاق میں رخنہ ڈالنے اور آمد و رفت قانون کی خلاف ورزی کا اس چیلنج کی وجہ سے خاطی پایا گیا تھا۔[5]
  • کئی اور ملکوں کے پولیس ادارے بھی سماجی میڈیا مہم کے خلاف اٹھ کڑے ہوئے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم