ولایت قابس تیونس کے چوبیس صوبوں میں سے ایک صوبہ ہے۔ یہ تیونس کے جنوب مشرقی حصہ میں واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ 7،175 کلومیٹر ہے اور اس کی آبادی 2004ء کی مردم شماری کے مطابق 343،000 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس کا صدر مقام گابس ہے۔


ڨابس
گابس
محافظہ
قابس Gabès
قومی نشان
Map of Tunisia with Gabès highlighted
Map of Tunisia with Gabès highlighted
ملکتونس
CreatedJune 21, 1956[1]
دار الحکومتقابس
حکومت
 • GovernorAbdelkarim Mesbah (DCR)
رقبہ
 • کل7,166 کلومیٹر2 (2,767 میل مربع)
رقبہ درجہRanked 8th of 24
آبادی (2014)
 • کل374,300
 • درجہRanked 16th of 24
 • کثافت52/کلومیٹر2 (140/میل مربع)
نام آبادیقابسی
(عربی:  قابسي, Gabsi)
منطقۂ وقتمرکزی یورپی وقت (UTC+01)
ڈاک سابقے60xx
کالنگ کوڈ75-2/75-3
آیزو 3166 رمزآیزو 3166-2:TN

جغرافیہ

ترمیم

ولایت قابس تیونس کے شمال مشرقی ساحل پر دارالخلافہ تونس کے جنوب میں تقریباً 376 کلومیٹر فاصلے پر خلیج گابس میں واقع ہے۔ اس میں بہت سے چھوٹے چھوٹے شہر واقع ہیں جیساکہ:

  • مطماطہ
  • نیا مطماطہ
  • حمہ
  • مطویہ
  • غنوش
  • مارت
  • منزلِ حبیب
  • وذرف
  • بوشمہ
  • تبلو
  • نوجان

ولایت قابس بحیرہ روم کے گرم ترین موسمی مزاج کا حامل ہے۔ ولایت قابس پانچ مختلف زمینی مناظر کا حامل ہے، جس میں سمندر، پہاڑ، صحرا، جنگل اور نخلستان شامل ہیں۔

سیاحت

ترمیم

مطماطہ ولایت قابس کی سیاحت کا سب سے مشہور مرکز ہے۔ مطماطہ، دنیاکے اُن چند نایاب قدیم شہروں میں سے ایک ہے جو اب تک اپنی اصل شکل میں موجود ہیں۔ ولایت قابس پہاڑوں اور قدرتی حسن کے لیے مشہور ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. (فرانسیسی میں) "tunisieindustrie.nat.tn"۔ 2014-12-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-02-22