گانیمید (انگریزی: Ganymede) مشتری کا چاند ہے اور جسامت کے حساب سے نظام شمسی کا سب سے بڑا چاند ہے۔ ترتیب کے لحاظ سے یہ مشتری کا ساتواں چاند ہے۔ اسے گیلیلیو نے 7 جنوری 1610ء کو دریافت کیا تھا۔ یہ سات دن میں اپنے مدار پر ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ جسامت کے حساب سے یہ سیارہ عطارد سے بھی بڑا ہے مگر کمیت کے حساب سے اس کا نصف ہے۔ اس کے اجزاء میں لوہے کی مقدار بہت زیادہ ہے اور اس پر برف بھی پائی جاتی ہے۔ خیال ہے کہ اس کی سطح سے 200 کلومیٹر نیچے برف کے تہوں میں مدفون ایک نمکین پانی کا سمندر بھی ہے۔ اس کی ہوا میں آکسیجن کی ایک مہین مقدار بھی شامل ہے جس میں عام آکسیجن (O2) کے علاوہ اوزون(O3) بھی شامل ہے۔

گانیمید کی حقیقی تصویر
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم