گدا (رقص)
گدا (پنجابی: ਗਿੱਧਾ، گِدھا) بھارت اور پاکستان کے خطۂ پنجاب کی عورتوں کا ایک مقبول لوک ناچ ہے۔ اس رقص کو عمومًا قدیم جھومر رقصوں کا حصہ سمجھا جاتا ہے اور یہ بھنگڑا ہی کی طرح توانائی خرچ کرواتا ہے؛ اس کے ساتھ ساتھ یہ خواتین کی لوچ، لچک اور زنانہ زینت کو تخلیقی انداز سے پیش کرتا ہے۔ عورتیں اس رقص کو تہواروں اور سماجی تقاریب کے مواقع پر پیش کرتی ہیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Gopal Bhargava۔ Land and people of Indian states and union territories۔ ص 215