خطۂ پنجاب
خطہ پنجاب بھارت اور پاکستان میں موجود بھارتی پنجاب اور پاکستانی پنجاب میں منقسم ایک خطے کا نام ہے۔ تاریخی طور پر پنجاب کو برصغیر کے اہم خطوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ خطہ پنجاب کے مشرق میں ہماچل پردیش،ہریانہ اور راجستھان، مغرب میں پشتونستان، شمال میں کشمیر اور جنوب میں سندھ واقع ہے۔
پنجاب • ਪੰਜਾਬ | |
---|---|
علاقہ | |
![]() خطۂ پنجاب کا محل وقوع | |
ممالک |
|
علاقے | خطۂ پنجاب |
رقبہ | |
• کل | 355,591 کلومیٹر2 (137,294 میل مربع) |
نام آبادی | پنجابی لوگ |
منطقات وقت | پاکستانی معیاری وقت (UTC+5) |
بھارتی معیاری وقت (UTC+05:30) | |
زبان | پنجابی زبان |
پنجاب کے لوگ محنت کش ہیں۔ اس خطے میں زمین زرخیز ہے، سارا سال مختلف فصلوں کا موسم رہتا ہے۔ پنجاب کی تین چوتھائی آبادی مسلم ہے، جبکہ ایک چوتھائی آبادی سکھوں پر مشتمل ہے۔ سیاسی حوالے سے پنجاب دو الگ ملکوں میں تقسیم ہے۔ مشرقی پنجاب بھارت کے زیرانتظام ہے، جبکہ مغربی پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ رقبے میں مشرقی پنجاب چھوٹا ہے اور مغربی پنجاب خاصا بڑا ہے۔
مزید دیکھیےترميم
فہرست ہم نام ریاستیں اور علاقے
ویکی کومنز پر خطۂ پنجاب سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |