گدھے کی سواری (انگریزی: Donkey rides) تاریخی طور پر کچھ ملکوں میں دیکھی جا چکی ہے۔ بر صغیر میں کسی دور میں دھوبی کے پیشے سے تعلق رکھنے والے لوگ کپڑوں کو لانے اور لے جانے کے لیے گدھوں کا استعمال کرتے تھے۔ تاہم جدید زمانے میں یہ روایت متروک ہو چکی ہے۔

برطانیہ کے گدھے جنہیں سمندر کنارے سواری کے مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

گدھے کی سواری جدید دور میں مملکت متحدہ کے سمندر کنارے تفریحی مقامات کا روایتی حصہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں بچے ریت سے ڈھکے سمندر کناروں میں گدھوں کی سواری کی کچھ فیس کے ساتھ گرما کے مہینوں میں اجازت دی جاتی ہے۔ تعطیلات میں گدھوں کو چہل قدمی جتنی رفتار پر چلایا جاتا ہے۔ روایات کا ایک خاصا یہ بھی ہے کہ گدھوں پر ان کے نام بھی درج ہوتے ہیں۔

گدھوں کی سواری اس ملک میں 1886ء سے دستیاب رہی ہے۔[1] وکٹوریائی دور میں رواج پانے والی یہ روایت اب مقبولیت کی اپنی آب و تاب کھو چکی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یہاں دستیاب گدھے کسی دور میں صنعتی کاموں میں مشغول کیے گئے تھے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "The Victorian origins of seaside traditions"۔ historyrevealed.com (بزبان انگریزی)۔ 12 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولا‎ئی 2019