گراہم تھامس (پیدائش:21 مارچ 1938ء کروڈن پارک، نیو ساؤتھ ویلز) ایک سابق آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی ہیں جنھوں نے 1965ء اور 1966ء میں آٹھ ٹیسٹ کھیلے۔ کئی سیزن کے بعد جس میں انھوں نے نیو ساؤتھ ویلز کے لیے شیفیلڈ شیلڈ میں،ایک ہارڈ ہٹنگ بلے باز کے طور پر شہرت قائم کی۔ اس نے 1965ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی 27 ویں سالگرہ سے کچھ دن پہلے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ اور سیریز میں تمام پانچ ٹیسٹ بغیر کسی قابل ذکر کامیابی کے کھیلے 1965-66ء کی ایشز سیریز میں وہ ٹیسٹ ٹیم میں واپس آئے کیونکہ بوبی سمپسن زخمی ہو گئے تھے انھوں نے سیریز کے آخری تین ٹیسٹ میں دو نصف سنچریاں بنائیں۔ اور بعد میں 1966-67ء میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا حالانکہ یہ بھی خدشہ تھا کہ انھیں منتخب نہیں کیا جائے گا۔ لیکن آخری لمحات میں ٹیم کا حصہ بنائے جانے کے باوجود انھیں کسی بھی ٹیسٹ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا اور پرنٹنگ انڈسٹری میں اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اس دورے کے اختتام پر فقط 28 سال کی عمر میں انھوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ وہ ایک قابل اعتماد فیلڈر تھا جو کبھی کبھار فرسٹ کلاس میچوں میں وکٹ کیپنگ کرتا تھا۔ اس نے اپنی زیادہ تر گریڈ کرکٹ سڈنی میں بینکسٹاؤن کینٹربری کے ساتھ کھیلی اسی لیے 2005ء میں بینکسٹاؤن کے میموریل آؤٹر اوول کا نام بدل کر "گراہم تھامس اوول" رکھا گیا۔ انھیں 2011ء میں کرکٹ نیو ساوتھ ویلز کا تاحیات رکن بنایا گیا تھا۔

گراہم تھامس
ذاتی معلومات
پیدائش (1938-03-21) 21 مارچ 1938 (عمر 86 برس)
کروڈن پارک، نیو ساؤتھ ویلز, آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 235)3 مارچ 1965  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
آخری ٹیسٹ11 فروری 1966  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1957–58 سے 66–1965نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ ٹیم
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 8 100
رنز بنائے 325 5726
بیٹنگ اوسط 29.54 40.32
100s/50s 0/3 17/23
ٹاپ اسکور 61 229
گیندیں کرائیں 0
وکٹ 0
بولنگ اوسط
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ
کیچ/سٹمپ 3/0 92/2
ماخذ: کرک انفو

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم