گرزین کھوار حمد، نعت شریف، صوفیانہ کلام؛ منظومات، مرثیہ اور غزلیات کا مجموعہ ہے۔ یہ کھوار کے معروف شاعر جاوید حیات کاکا خیل کی تصنیف ہے۔ گرزین اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے جو گلگت بلتستان میں کھوار زبان کی ترجمانی کرتی ہے۔[1] شاعر نے اپنی اس کتاب کو ایک خاص انداز سے ترتیب دی ہے۔ یہ کتاب کھوار زبان و ادب کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

گرزین
مصنفجاوید حیات کاکاخیل
موضوعکھوار شاعری
صنفشاعری

گرزین کے بارے میں

ترمیم

گرزین گلگت بلتستان میں کھوار زبان و ثقافت کی اولین کتاب ہے۔[2] شاعر نے کتاب کا نام گرزین اس لیے منتخب کیا ہے کیونکہ لفظ گرزین چترال اور گلگت کی تمام زبانوں میں استعمال ہوتا ہے اور ہم معنی لفظ ہے۔ اس لفظ کے معانی ہیں باغ، گلستان، وغیرہ۔ گرزین بہت سے شعری مجموعوں مثلا حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبول، صوفیانہ کلام، منظومات، مرثیہ اور غزلیات پر مشتمل ہے[1]۔ کتاب کی تقریب رونمائی ٹاؤن حال چترال میں منعقد کی گئی تھی جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے کھوار زبان کے شعرا اور ادبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

مزید رابطے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Gurzain (گرزین) | The First book of Khowar (chitrali) Literature in Gilgit-Baltistan written by Javaid Hayat Kakakhail
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 25 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 دسمبر 2015 
  3. https://chitralmail.com/?p=30161