گرفتاری (انگریزی: Arrest) کسی شخص کو قانونی تحفظ یا قبضے میں لیے جانے کا عمل ہے۔ یہ عمومًا اس لیے ہوتا ہے کہ اس شخص پر شبہ ہوتا ہے یا یہ دیکھا جاتا ہے کہ متذکرہ شخص کسی جرم میں ملوث ہے۔ ایک بار حراست میں لیے جانے کے بعد ملزم شخص سے مزید پوچھ گچھ ممکن ہو سکتی ہے۔ گرفتاری فوجداری کے نظام کا ایک ضروری حصہ ہے۔ کئی بار یہ کسی گرفتاری وارنٹ کے بعد ہی ممکن ہو سکتی ہے۔

ایک شخص جس کی گرفتاری عمل میں آ رہی ہے۔

گرفتاری کی ایک مثال ترمیم

پاکستان میں فروری 2022ء کے مہینے میں اس وقت کے حکمران پاکستان تحریک انصاف کے ناقد صحافی محسن بیگ کی گرفتاری ہوئی۔ ایف آئی اے اہل کاروں سے مزاحمت اور فائرنگ کرنے کے الزام میں محسن بیگ کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعہ سمیت اقدامِ قتل اور دیگر کئی دفعات شامل کی ہیں۔ پولیس نے محسن بیگ کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ کی استدعا کی۔ اس موقع پر محسن بیگ نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے اہلکاروں نے انھیں تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا اور انھیں شبہہ ہے کہ ان کی پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں اور وہ ایک آنکھ سے دیکھ بھی نہیں پا رہے اس لیے ان کی طبی جانچ کرائی جائے۔ عدالت نے طبی جانچ کرانے کی محسن بیگ کی استدعا منظور کر لی جب کہ انھیں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے بھی حوالے کر دیا ہے۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم