گلاب دیوی چیسٹ ہسپتال (انگریزی: Gulab Devi Chest Hospital) فیروزپور روڈ، لاہور، پنجاب، پاکستان میں ایک 1،500 بستر کا خصوصی طور پر امراض سینہ کا نیم نجی ہسپتال ہے۔ اسے 1934ء برطانوی ہند کے سیاست دان لالہ لاجپت رائے نے اپنی والدہ گلاب دیوی کی یاد میں بنوایا جن کی وفات 1927ء میں تپ دق سے ہوئی تھی۔

گلاب دیوی چیسٹ ہسپتال
Gulab Devi Chest Hospital
جغرافیہ
مقامفیروزپور روڈ، لاہور، پنجاب، پاکستان،
تنظیم
ہسپتال کی قسمنیم-نجی صحت کی دیکھ ریکھ
الحاق یونیورسٹیفاطمہ جناح میڈیکل کالج اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان
خدمات
بستر1500
تاریخ
قیام1934 از لالہ لاجپت رائے
روابط
دیگر روابطلاہور میں ہسپتالوں کی فہرست

لالہ لاجپت رائے (ہندوستان کے مشہور اور معروف انقلابی لیڈر اور تحریکِ آزادیِ ہند کے مجاہد، مدیر) کی والدہ گلاب دیوی ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئیں، تو لالہ نے اپنی والدہ کی بیماری کو بہت محسوس کیا اور چاہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے اس بیماری سے بچاؤ کا سلسلہ ہونا ضروری ہے۔ لہٰذا انھوں نے 1927ء میں اپنی والدہ کے نام سے ایک ٹرسٹ بنایا۔ حکومت نے دس ایکڑ اراضی عطیہ کی۔ چالیس ایکڑ اراضی حکومت سے سولہ ہزار روپے کے عوض خریدی گئی۔ 1931ء میں تعمیر شروع ہوئی اور چار سال کے عرصے میں عمارت پایۂ تکمیل کو پہنچی۔ 17 جولائی 1934ء کو مہاتما گاندھی نے اس ہسپتال کا افتتاح کیا۔ آزادی کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح 6 نومبر 1947ء کو یہاں تشریف لائے۔ یہ ہسپتال آج بھی فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک کے نزدیک واقع ہے۔

حوالہ جات

ترمیم

(کتاب لَہور، لَہور ہے از عبد المنان ملک صفحہ نمبر 126 سے انتخاب)

بیرونی روابط

ترمیم