گلستان یا چک نمبر 34 بارہ ایل (انگریزی: Gulistan, Punjab) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ضلع ساہیوالکا ایک گاؤں ہے۔ یہ گاؤں ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں واقع ہے اور یہ چیچہ وطنی شہر سے 5 کلومیٹر دور مشرق میں بوریوالا روڈ پر واقع ہے ۔


گلستان
گلستان، پنجاب
ملک پاکستان
صوبہپنجاب، پاکستان
ضلعساہیوال
تحصیلتحصیل چیچہ وطنی
حکومت
 • چیئرمین (یونین کونسل)سلامت علی رندھاوا
 • مقامی نامور شخصیتسجاد حیدر وڑا٤چ
بلندی159 میل (522 فٹ)
آبادی (2016)
 • تخمینہ ()4،000
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

یہ گاؤں چیچہ وطنی کی یونین کونسل نمبر 62 میں واقع ہے ،اس یونین کونسل میں 6 گاؤں ،چک 44 بارہ ایل(پاہڑی)، چک 33 بارہ ایل(خضرپور) ،چک 34 بارہ ایل(گلستان)،چک 32 بارہ ایل(حضور آباد)، چک 15 گیارہ ایل اور چک 14 گیارہ ایل شامل ہیں اور اس کا یونین کونسل مرکز چک 44 بارہ ایل ہے ۔

اس گاؤں کے نام کے ساتھ 12ایل اس لیے لگتا ہے کیونکہ اس گاؤں کی زمینیں لوئر باری دوآب نہر کے دائیں طرف سے 12ویں شاخ نہر نہر 12 ایل کے پانی سے سیراب ہوتی ہیں ۔ گاؤں کی با اثر شخصیت انجنیر سجاد حیدر وڑاءچ اور ان اھلیئہ ڈاکٹر مقدس سجاد وڑاءچ اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے مشہور ہیں. (ایل=لفٹ ،L=Left)[1]

تفصیلات

ترمیم

چک نمبر 34 بارہ ایل(گلستان)، 159 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Gulistan, Punjab"