گلستان قومی پارک ایران کا ایک قومی پارک ہے جو ایران کے صوبہ گلستان میں واقع ہے۔ یہ جنگل ایران کے تین صوبوں کی سرحدوں(شمالی خراسان، گلستان اور مازندران) میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ 91890 ہیکٹر ہے۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی ایک ہزار میٹر سے چودہ سو میٹر تک جاپہنچتی ہے۔ اس جنگل میں جنگلی حیات کی کافی اقسام کثیر تعداد میں پائی جاتی ہیں جن میں ممالیہ، غیر ممالیہ، گوشت خور اور چبانے والے سبھی جنگلی جاندارشامل ہیں۔ اس جنگل میں 8 دریابہتے ہیں۔