سید گل بادشاہ گیلانی کا شمار راولپنڈی کے بلند پایہ اولیاء کرام میں ہوتا ہے۔


سید گل بادشاہ گیلانی
ذاتی
پیدائش
گیلا کلاں راولپنڈی
وفات(1930ء)
گیلا کلاں راولپنڈی
مذہباسلام
والدین
مرتبہ
مقامگیلا کلاں راولپنڈی
پیشروسید عبد اللہ شاہ گیلانی
جانشینسید کوثر حسین شاہ

تعارف

ترمیم

سید گل بادشاہ گیلانی کی ولادت موضع گیلا کلاں تحصیل و ضلع راولپنڈی میں پیر طریقت پیر سید عبدالله شاہ گیلانی کے گھر ہوئی۔ آپ کے والد بزرگوار بلند پایہ ولی کامل تھے۔ آپ کے آبا و اجداد اپنے اپنے وقت کے شیخ طریقت تھے۔ جن کے مزارات حجرہ شاہ مقیم ضلع اوکاڑہ میں مرجع خاص و عام ہیں۔ آپ کے مریدین ملک بھر بالخصوص بھیرہ شریف، بھر پور شریف، چکوال، میانہ موہڑہ ، ہڑیال، بھلومار تلہ گنگ کھوڑ، خوشاب و دیگر مقامات پر واقع ہیں۔

بیعت و خلافت

ترمیم

سید گل بادشاہ گیلانی اپنے والد گرامی پیر سید عبد اللہ شاہ گیلانی کے دست حق پرست پر بیعت سے مشرف ہوئے۔ عبادت و ریاضت اور مجاہدوں کی تکمیل اور سلوک کی منزلیں طے کرنے کے بعد اپنے والد بزرگوار سے خرقہ خلافت اور اجازت بیعت سے مشرف ہو کر صاحب مسند مقرر ہوئے۔

سیرت و کردار

ترمیم

سید گل بادشاہ گیلانی انتہا درجہ کے متقی و پرہیز گار تھے۔ آپ عبادت و ریاضت میں یگانہ روزگار تھے۔ آپ میں شریعت و طریقت کی پابندی کا وصف خاص تھا۔ آپ نہایت ہی ملنسار اور بلند اخلاق تھے۔ آپ اخلاص و محبت کے پیکر اور درویش صفت انسان تھے۔ آپ ظاہری بناوٹ اور وضع قطع ظاہر داری سے سخت نفرت فرماتے تھے۔ سید گل بادشاہ گیلانی نے تمام عمر ساده زندگی گزاری۔ کوئی بھی شخص آپ کے در پر حاضری دیتا تو وہ آپ کا ہی ہو کر رہے جاتا۔ آپ اپنے اسلاف کی طرح ولایت میں بلند درجہ رکھتے تھے۔ آپ نے تمام عمر اپنے اسلاف کی تعلیمات کو فروغ دینے میں صرف کی۔ آپ صاحب کشف و کرامت بزرگ تھے۔ آپ سے بے شمار کرامات صادر ہوئیں۔ آپ اپنے وقت کے بہترین عالم اور شیخ طریقت تھے۔

وصال

ترمیم

پیر سید گل بادشاہ گیلانی کا وصال مورخہ 1930ء میں موضع گیلا کلاں راولپنڈی میں ہوا۔ آپ کا مزار شریف موضع گیلا کلاں براستہ چکری انٹر چینج ضلع راولپنڈی میں مرجع خلائق ہے۔ آپ کا سالانہ عرس ہر سال بارہ ربیع الثانی کو سجادہ نشین کی زیر سر پرستی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام اور آپ کے لاتعداد عقیدت مندان شرکت کرتے ہیں۔

اولاد

ترمیم

سید پیر گل بادشاہ گیلانی کے چھ صاحبزادگان تھے جو اپنے وقت کے بہترین عالم اور شیخ طریقت ہیں۔

  1. سید غلام امیر شاہ گیلانی
  2. سید کوثر حسین شاہ گیلانی (سجادہ نشین)
  3. سید سلطان امیر شاہ گیلانی
  4. سید غلام شبیر حسین شاہ گیلانی
  5. سید شمس الامیر شاہ گیلانی
  6. سید مہتاب حسین شاہ گیلانی [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. تذکرہ اولیائے پوٹھوہار مولف مقصود احمد صابری صفحہ 263 تا 265