گل نواز خاکی
غالباً یہ مضمون ویکیپیڈیا میں معروفیت کے عمومی اصول کے مطابق نہیں ہے۔ (جانیں کہ اس سانچہ پیغام کو کیسے اور کب ختم کیا جائے) |
گل نواز خان خاکی (1937-2013) کھوار زبان کے مشہور شاعر اور ادیب تھے۔ اس کے علاوہ انھوں نے گلوکار اور ریڈیو صدا کار کے طور پر بھی نام کمایا۔ انھوں نے کھوار زبان میں شاعری کو ایک نئی جہت دی اور بجا طور پر ایک عہد ساز شاعر کہلا سکتے ہیں۔ شاعری کے علاوہ انھوں نے کھوار نثر کے فروع میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے کھوار رسالے جمہور اسلام کی کئی سال ادارت کی۔
ان کی شایع شدہ کتابیں یہ ہیں:
خوش وطن
عید میلاد
میر کاروان
نوغ ݰخور
لغل جفریاد
تھورون (کھوار قدیم گیتوں کا مجموعہ حصہ اول)
سورنک (کھوار قدیم گیتوں کا مجموعہ حصہ دوم)
ان کے کلام کا مجموعہ "ٹومبڑوکی" کے نام سے غیر شائع شدہ حالت میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ کھوار لغت پر ان کا کام بھی ابھی شائع نہیں ہوا۔
گل نواز خاکی ادبی تنظیم انجمن ترقی کھوار کے صدر بھی رہے۔ علم و ادب کے علاوہ گل نواز خان سرگرم اور نظریاتی سیاسی کارکن بھی تھے۔ وہ ساری عمر پاکستان پیپلز پارٹی سے منسلک رہے۔
ان کا تعلق چترال شہر کے نواحی گاؤں سنگور سے تھا۔
حوالہ جات
ترمیم- گل نواز خان خاکی (2009)۔ تھورون- کھوار قدیم گیتوں کا مجموعہ
- گل نواز خان خاکی (2010)۔ سورنک- کھوار قدیم گیتوں کا مجموعہ
- Gul Nawaz Khan Khaki-an Obituary: [1]
- End of an Era: Gul Nawaz Khaki, a Wordsmith Extraordinaire[2]
- گل نواز خان خاکی کی آواز میں قدیم کھوار گیت "یورمن ہمین"اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔