گنتارا (abacus) ایک نہات قدیم اور مشہور اختراع (device) کا نام ہے جو حساب کتاب کے لیے عرصہ قدیم سے مختلف تہذیبوں میں استعمال کی جاتی رہی ہے۔ گنتارا کو اردو میں مِعداد بھی کہتے ہیں۔

گنتارا کا ایک نمونہ

بنیادی طور پر یہ اختراع ایک لکڑی کے کھانچے (frame) پر مشتمل ہوتی ہے جس میں تار ایک ترتیب سے لگے ہوئے ہوتے ہیں اور ان تاروں میں تسبیح کے موتیوں کی مانند موتی پروے ہوئے ہوتے ہیں جن کو آگے پیچھے سرکا کر حساب کتاب کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

گنتارا میں دو خانے ہوتے ہیں۔ ایک اوپر اور ایک نیچے۔ اوپر والے خانے میں ہر تار یا باریک سلاخ میں دو دو موتی ہوتی ہیں اور ہر موتی پانچ کو ظاہر کرتا ہے۔ نچلے خانے میں ہر تار میں پانچ پانچ موتی ہوتے ہیں جو اکائی کو ظاہر کرتی ہیں۔

نگار خانہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم