گوا ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی

1997 میں جیسے جیسے ایچ آئ وی / ایڈز گوا میں ایک اہم عوامی صحت کا مسئلہ بن کر ابھرنے کا امکان ہوا، گوا ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی بنائی گئی تھی جو قومی ایڈز کنٹرول ادارے کی ہدایات کے تحت گوا میں کام کر رہی ہے۔[1]

گوا میں ایڈز کے لیے بیداری کے لیے پہل

ترمیم

گوا میں ایڈز کے خطرات کے لیے بیدار کرنے کے لیے ٹورسٹ گائڈوں اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو تربیت دی گئی ہے۔ گوا حکومت کی حمایت گوا میں ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی نے پوری ریاست میں ایڈز پر ے تجزیاتی اور معلوماتی محافل کے سلسلے منعقد کر چکی ہے۔ ان محافل کے ذریعے سیاحوں کے گائڈوں اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو ایڈز کے خطرے کے بارے معلومات دی جا چکی ہے کیونکہ یہ لوگ سیاحوں سے براہ راست بات چیت کر سکتے ہیں۔[2]

گوا میں ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی ہیلپ لائنس

ترمیم

گوا میں ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی ذمے داری کی مناسب ادائیگی کے لیے ہیلپ لائنس کھولے گئے ہیں جن کے نمبر اس طرح ہیں: 1097 اور 2427286۔[3]

گوا میں ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے صحت کے مراکز

ترمیم

1 اسلو ہسپتال ماپُسا
2اسپتسنيو ہسپتال مارگو
3بینا واسكو
4. گوا میڈیکل کالج میں واقع جلدی اور جنسی بیماریوں کا کلینک۔[4]

گوا ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی کارکردگی

ترمیم

گوا ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی ان گنے چنے ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹيوں میں سے ہے جن میں انڈمان اور نکوبار جزائر، چندی گڑھ، ہماچل پردیش اور ناگالینڈ کی سوسائٹياں شامل ہیں جو اس زمرے میں کام کر رہے تمام حکام کی تربیت کو یقینی کر چکی ہیں۔[5] دنیا بھر میں ایچ آئ وی پھیلنا باعث فکر ہے۔ اس ضمن میں ایک اچھا اور مؤثر قدم اٹھاتے ہوئے اس ساحلی ریاست میں مختلف موبائل خدمات فراہم کرنے والوں کے تعاون سے گوا ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی طرف سے شروع کیے گئے ایس ایم ایس الرٹ (وصولی) بھیجنے کا انتظام کیا ہے، جس سے ایچ آئ وی مریض اپنی ادویات کی خوراک اس کے صحیح وقت پر لے سکیں۔ یہ خدمت بوجھل فون کے ذریعے سے یاد دلانے کے نظام کی جگہ لیتا ہے جو ایچ آئ وی مریضوں کی خلوت پر بھی جارحانہ تھے۔ اس طرح سے 14486 ایچ آئ وی اور 1546 ایڈز مریض والے اس ریاست نے بالآخر مواصلات کا ایک سستا، کم افرادی قوت،گہری، انتہائی ذاتی اور پرائیویسی کا احترام کرنے والا موبائل مواصلات کا ذریعہ تلاش کر لیا ہے۔[6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Goa State AIDS Control Society, Panaji, Goa,India"۔ GSACS۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-10
  2. "गोवा में एड्स के प्रति जागरुकता को सरकार की पहल"۔ Rajdhani Times۔ 2012-06-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-10
  3. "GOA State Aids Control Society, Panjim, North Goa, Helplines"۔ burrp.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-10[مردہ ربط]
  4. "HealthServices.pdf" (PDF)۔ Goa Govt.۔ 2012-06-29 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-10
  5. "MINISTRY OF HEALTH AND FAMILY WELFARE - National AIDS Control Programme"۔ MINISTRY OF HEALTH AND FAMILY WELFARE۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-10[مردہ ربط]
  6. "SMS Alert Facility for HIV Patients"۔ Jagran.com۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-11-14