گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جھنگ صدر
گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری اسکول جھنگ صدر ایک بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول[1] ہے۔ یہ شہر کا سب سے بڑا اسکول[2] اور پہلا اسکول ہے جو اس شہر کے مسلمانوں کے بچوں کی تعلیم کی خاطر جھنگ میں قائم کیا گیا۔ اس اسکول کی بنیاد 1905ء میں بطور پرائمری اسکول رکھی گئی[1]۔ بعد ازاں اسے 1908ء میں مڈل اسکول[1] کا اور پھر 1912ء میں ہائی اسکول[1] کا درجہ دے دیا گیا۔ 2016ء میں اسے ہائر سیکنڈری اسکول کا درجہ دے دیا گیا۔ اسکول بھکر روڈ جھنگ صدر، پنجاب، پاکستان میں تھانہ صدر کے قریب واقع ہے۔ یہ 50 کنال، 16 مرلہ کے رقبہ پر مشتمل ہے[1]۔ اس میں 51 فیکلٹی ارکان ہیں اور تقریباً 821 بچے زیرِ تعلیم ہیں[1] ۔
گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری اسکول جھنگ صدر گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری اسکول جھنگ صدر | |
---|---|
پتہ | |
جھنگ صدر ، پنجاب، پاکستان پاکستان | |
معلومات | |
اسکول قسم | سرکاری ہائی اسکول |
مقصد | نیک بنو اور ایک بنو (Be virtuous and be united) |
قائم | 1905 |
عملہ | 51 |
تدریسی عملہ | 47 |
جنس | طلبہ |
اندراج | 1015 |
Emiscode | 33220026 |
ویب سائٹ | http://www.ghsislamiajhang.page4.me/ |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ ث "Statistics for High schools of district Jhang"۔ School Education Department (Govt. of the Punjab, Pakistan)۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2014
- ↑ "Mera Jhang Education & Learning"۔ Mera Jhang dot com Team۔ 02 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2014