گھنٹہ گھر،گنگا پور
گھنٹہ گھر گنگا پور۔ یہ سر گنگا رام کے قصبہ میں ا نکی یادگار میں بنایا گیا ہے۔
گھنٹہ گھر فیصل آباد جو شہر کے مرکز میں واقع ہے واحد گھنٹہ گھر نہیں بلکہ اسی طرز کے آٹھ بازار اور ان کے عین وسط میں کھڑا بلند و بالا ایک اور گھنٹہ گھر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے تاریخی گاؤں گنگاپور میں بھی واقع ہے جسے 2007ء میں مقامی ناظم راؤ منور نے تعمیر کروایا تھا۔گنگاپور اُسی شخص 'گنگا رام' کا آباد کیا گیا گاؤں ہے جس نے فیصل آباد کے بانی جیمز لائل اور ڈیزائنر ڈسمنڈنگ کے ساتھ مل کر گھنٹہ گھر کا نقشہ تخلیق کیا اور اسے خود تعمیر کروایا تھا۔ یہ وہی گاؤں ہے جہاں آج سے کچھ سال پہلے تک مشہورِ زمانہ گھوڑا ٹرین چلتی تھی۔
فیصل آباد کے مین گھنٹہ گھر اور گنگاپور کے نئے تعمیر شُدہ گھنٹہ گھر میں خاصی مماثلت پائی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ گنگاپور میں جس جگہ یہ شاہکار تعمیر کیا گیا ہے وہاں پہلے تقریباً 105 فٹ گہرا کنواں تھا بالکُل اُسی طرح جیسے مین گھنٹہ گھر کی تعمیر کے وقت بھی وہاں ایک کنواں تھا جسے نواحی گاؤں رام دیوالی سے مٹی لا کر پُر کیا گیا تھا۔ اس گاؤں کا تقریباً 60 فٹ اونچا شاہکار اگرچہ مین گھنٹہ گھر سے اونچائی میں تھوڑا چھوٹا ہے تاہم اس کے بھی چاروں اطراف کلاک لگائے گئے ہیں جو اس کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کر دیتے ہیں۔
گنگاپور کا 60 فٹ اونچا گھنٹہ گھر مین گھنٹہ گھر سے قد میں ذرا چھوٹا ہے گنگاپور کا 60 فٹ اونچا گھنٹہ گھر مین گھنٹہ گھر سے قد میں ذرا چھوٹا ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "سجاگ فیصل آباد"۔ 09 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2017