گھوٹول یا گھوٹل (انگریزی: Ghotul) گونڈ قبییلے یا اس کے ذیلی قبیلوں جیسے کہ مُڑیا میں جواں سال لڑکوں اور لڑکیوں کے ایک ساتھ رہنے، اٹھنے بیٹھنے اور معاشرتی زندگی کو آگے بڑھانے کے طریقہ کار کا نام ہے۔ یہ طریقہ بھارت کی زیاست مدھیہ پردیش میں زیادہ معروف ہے جہاں کے بَستر ضلع میں مڑیاؤں کی اچھی خاصی تعداد آباد ہے۔ مڑیا قبیلے کے گاؤں میں ایک جانب شمشان بھومی ہوتی ہے تو دوسری جانب گھوٹل ہوتا ہے۔ چونکہ یہ جواں سالوں کی مخلوط رہائش گاہ ہے، اس کے بارے میں مختلف باتیں مشہور ہے اور لوگوں کا خیال ہے یہ ساری باتیں گونڈ اور مڑیاؤں کی آبادیوں میں ہر جگہ مختلف ہے، کیونکہ گونڈ قبیلہ کئی ریاستوں میں پھیلا ہے۔

  1. یہ گھوٹول جواں سالوں کی تجربہ گاہ ہے، جہاں کامیاب ہم باشی مستقل ازدواجیت میں تبدیل ہوتی ہے۔
  2. یہاں پر کچھ بھی مستقل نہیں ہے۔ جواں سال جوڑے تین سے زیادہ بار ایک ساتھ ہم بستری نہیں کر سکتے۔
  3. یہ یک شب گونگی کی ہی ایک مثال ہے، یہاں پر شادی بیاہ کا تصور کہیں دور دور تک نہیں ہوتا۔
  4. یہ ان رسوم اور سماجی طریقوں کا حصہ ہے، جس سے کہ تھرکی پن فروغ پاتا ہے۔ کئی جواں سال لڑکیوں کے لیے جنسی لذت عملًا صبح کے یا رات کے کھانے کی طرح ہے۔ یہ لڑکیاں غیر گونڈیوں سے ملاپ سے بھی نہیں شرماتی اور اس وجہ قحبہ گری کی طرح مسلسل نقل مقام لوگ جیسے کہ ٹرک بانوں سے بھی چند پیسے لے کر ہم بستری کرتی ہیں۔ اس وجہ سے جنسی بیماریاں بھی پھیلتی ہیں اور ایڈز اور ایچ آئی وی کا بھی مستقل خطرہ لگا رہتا ہے۔


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم