پنجابی زبان کی ایک شاخ یا لہجہ، یہ لہجہ کافی حد تک پوٹھوہاری سے ملتا جلتا ہے لیکن اس کے جملے زیادہ سلیس ہوتے ہیں۔ مثال کہ طور پر ماضی فقرے کے آخِر میں اہے+سابقہ بولا جاتا ہے مثلاً میں اہے یاں مطلب میں تھا اس کے علاوہ یہ لفظ وِنجنا جانا یا گچنا کی جگہ استعمال کرتا ہے۔ یہ لہجہ زیادہ تر تحصیل فتح جنگ اور تحصیل پنڈی گھیب میں بولا جاتا ہے۔میانوالی میں بولا جانے والا لہجہ آوانکاری بھی گھیبی سے کافی حدتک مماثلت رکھتا ہے۔

پنجابی کے لہجے

وجہ تسمیہ

ترمیم

گھیبہ قوم جو ان علاقوں پر حکومت کرتی رہی ہے۔ اسی نسبت سے پنڈی گھیب شہر کا بھی نام پڑا، اسی نسبت سے اس کو گھیبی لہجہ کا نام دیا گيا ہے۔ اس علاقے کے لوگ خود اسے پوٹھوہاری لہجہ ہی بولتے ہیں۔ لیکن اس میں اور گھیبی لہجے میں واضح فرق پائے جاتے ہیں۔


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم