ہاتھ دھونے کا عالمی دن (انگریزی: Global Handwashing Day) ہر سال دنیا بھر میں 15 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ ایک عالمی مہم ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے عوام میں ہاتھ دھونے کی اہمیت اور اس کے صحت پر ہونے والے اثرات کا شعور اُجاگر کیا جانا ہے۔ اس دن کو منانے کی ابتدا 2008ء کو ہوئی۔[1]

ہاتھ دھونے کا عالمی دن
ہاتھ دھونے کا عالمی دن کا لوگو جو دنیا بھر میں استعمال ہوتا ہے۔
باضابطہ نامGlobal Handwashing Day
عرفیتGHD
منانے والےدنیا بھر کے ممالک
آغاز15 اکتوبر 2008ء
تاریخ15 اکتوبر
تکرارسالانہ


عالمی سطح پر ہر سال 15 اکتوبر ’’ہاتھ دھونے سے متعلق عوامی آگہی‘‘ کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس کا آغاز دس سال قبل 2008ء میں 70 مختلف ممالک کے 120 ملین بچوں نے بیک وقت اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھو کر کیا تاکہ ایسے بچوں پر، جو اسہال اور پیٹ کی مختلف بیماریوں کے سبب موت کا زیادہ شکار ہوتے ہیں، توجہ مرکوز کر کے ان کی شرح اموات میں کمی لائی جا سکے،

کورونا وبا کے باعث ہاتھوں کو صاف رکھنے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، کیونکہ ہاتھوں کو مسلسل صاف رکھنا اس وائرس سے بچاؤ کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ ہاتھوں کو مسلسل صاف رکھنے سے ڈائریا، ٹائیفائیڈ، پیٹ کی بیماریاں اور ہیپاٹائٹس اے جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھونے کی عادت کو اپنانا چاہیے اور اپنے بچوں کو بھی اس کی تاکید کرنی چاہیے، بالخصوص کھانا کھانے، تیار کرنے، تقسیم کرنے یا کھانے کی تیاری میں مدد دینے سے قبل، بیت الخلاء سے فراغت کے بعد، ہاتھوں میں کھانسی کرنے یا چھینکنے کے بعد اور ہاتھ واضح طور پر گندگی دکھائی دینے کے بعد لازمی دھونے چاہیے۔

حوالہ جات

ترمیم