امام محمد بن حسن شیبانی کی ان کتابوں میں سے ایک کتاب ہارونیات کہلاتی ہے جنہیں انھوں نے ہارون الرشید کے عہد میں لکھوایا تھا، یہ ان 6 کتابوں کے علاوہ ہے جنہیں ظاہر روایت کہا جاتا ہے۔ ہارونیات کو ہارونیات فی المسائل بھی کہا جاتا ہے۔
ہارونیات، رقیات، جرجانیات اور کیسانیات ایسی کتابیں ہیں جو امام محمد سے ایسی روایات صحیحہ ثابتہ اور ظاہرہ سے مروی نہیں جیسی کہ پہلی چھ کتابیں ہیں یا پھر وہ مسائل ان کتابوں کے علاوہ دوسری کتابوں میں مذکور ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. مختصر قدوری،امام ابو الحسن جعفر بغدادی صفحہ 33، شبیر برادرز لاہور