ہانگ کانگ میں خواتین (انگریزی: Women in Hong Kong) سر زمین چین سے منسلک خواتین کی تہذیب سے ہم آغوش رہی ہیں۔ یہ لوگ مردوں کے شانہ بہ شانہ تعلیم، روز گار اور سیاست کے میدانوں میں سرگرم رہی ہیں۔ ہانگ کانگ ایک سیاحی مقام اور فیشن کا مرکز بھی ہے۔ اس لیے یہاں کی خواتین فیشن میں بھی حصہ لیتی ہیں۔ اس کے علاوہ سے یہاں کی اپنی ایک فلمی صنعت بھی ہے۔ کئی ہانگ کانگ کی اداکارائیں نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی اپنی ادا کاری کے ہنر کے سبب نام کما چکی ہیں۔

قانونی تحفظ

ترمیم

ہانگ کانگ کی خواتین اپنے حقوق کے تیئیں کافی فعال اور قانونًا کافی تحفظ کی حامل ہیں۔ ملک میں قانون کی رو سے خواتین کے کئی اختیارات میں اپنے شوہر کے قتل کا اختیار بھی حاصل ہے۔ یہ اختیار ان خواتین کو اس وقت حاصل ہوتا ہے جب وہ اپنے شوہر کو کسی خاتون کے ساتھ ان سے بے وفائی کرتے ہوئے وہ رنگے ہاتھوں پکڑیں۔ مگر ملک کے قانون میں یہ بھی شرط ہے کہ قتل کے لیے کسی آلے مثلًا پستول، بندوق، چاقو کا استعمال نہ ہو۔ بیوی ایسے وقت پر اپنے شوہر کا قتل اپنے ہاتھ سے ہی کر سکتی ہے۔ اگر یہ معاملہ طول پکڑا اور مقدمہ قائم ہوا، تو ایسی صورت میں ہانگ کانگ کی عورتیں با عزت بری ہو سکتی ہیں۔[1]

کھیل کود

ترمیم

ہانگ کانگ کی خواتین ملکی اور بین الاقوامی کھیلوں میں بڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ وہ اپنے مقابلوں میں کافی نام بھی کما چکی ہیں۔دیگر کھیلوں میں فٹ بال بھی شامل ہے۔ [2]

سیاسی فعالیت

ترمیم

2019ء کے ہانگ کانگ میں چینی حکومت مخالف احتجاج کا کافی زور پکڑا تھا۔ مظاہرین، جن میں ایک کثیر تعداد خواتین کی تھی، ہوائی اڈے پر جمع ہو گئے جس سے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ہانگ کانگ میں خواتین کو شوہر کے قتل کرنے کی اجازت"۔ 04 فروری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 فروری 2020 
  2. ایرانی خواتین والیبال ٹیم کی ہانگ کانگ کو شکست
  3. ہانگ کانگ: حکومت مخالف احتجاج جاری