ضلع قلات میں براہوئی کوہ سلسلہ میں ایک چھوٹی سا پہاڑی سلسلہ"ہربوئی" کے نام سے ہے۔ یہ فارسی زبان کا لفظ نہیں بلکہ " ہربوئی" مکمل ایک پروٹو دراوڑی یا پروٹو براہوئی مرتب لفظ ہے،

یہ ایک پہاڑی سلسلہ ہے جو سطح سمندر سے 9000 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ اس پہاڑی سلسلے کی خوب صورتی کی اہم وجہ یہاں موجود صنوبر کے نادر درخت، قدرتی چشمے، قیمتی جڑی بوٹیاں، پہاڑی چرند پرند اور جانور ہیں،

محکمہ جنگلات کے مطابق یوں تو ہربوئی کے جنگلات کا سلسلہ ڈغاری تحصیل دشت، ضلع مستونگ سے لے کر ضلع خضدار کی تحصیل زہری تک 200000 ایکڑ تک پھیلا ہوا ہے، مگر ضلع قلات میں درختوں کا یہ سلسلہ 55230 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ ہربوئی میں کرگزی کے مقام پر پہاڑوں کے اوپر قلات کے پولیٹکل ایجنٹ کے لیے 1904 میں ایک ریسٹ ہاؤس بھی تعمیر کیا گیا تھا جو ان دنوں خستہ حالت میں ہے۔ یہیں پر خان آف قلات کی رہائش گاہ، مسجد اور چند کوارٹر بھی بنے ہوئے ہیں۔ ہربوئی کی نمایاں آبادیوں میں روبدار، تخت، جوہان، گزگ، شیخڑی، گیڈی، نرمک، بولخے، گیڈ بست، کاریز یوسفی، کاریز کلان، سور، اسکلکو، ککوی، خیسار، چکل، عالی دشت، خطرینزان، سرخین، لہڑ، ھادرکش، ٹینٹالی، بغرکش، کپوتو، امیری، دونی، نیچارہ اور چند دیگر شامل ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم