ہری چرن بورو

ساہتیہ اکادمی اعزاز یافتہ مصنف

ہری چرن بورو بوڈو زبان کے ایک مشہور مصنف تھے۔ ان کا یہ خاصہ تھا کہ انھوں نے اپنی زیادہ تر علمی کاوشوں اور ادبی تخلیقات کا مرکز بچوں کے ادب پر مرکوز کیا۔ حالاں کہ بوڈو ادب بھارت کی دیگر زبانوں کے ادب کے مقابلے نوخیز ہے اور اس میں بچوں، خواتین اور اس طرح کے زمرہ بند ادبی شعبوں کا وقوع پزیر ہونا عام بات نہیں۔ چونکہ اس زبان میں بورو کا تعاون یا تو ایک نئی سمت کی طرف روانگی کا اشارہ کر رہا تھا یا پھر اس میں کچھ ایسے لطیف پیرایے لا رہا تھا جو اب تک نہیں دیکھے گئے تھے، اس وجہ سے وہ عوام میں اور بالخصوص بوڈو عوام میں کافی مقبول ہوئے۔ ان کی اسی مقبولیت کی وجہ سے انھیں ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے بچوں کے ادب کا اعزاز 2012ء میں عطا کیا گیا تھا۔

ہری چرن بورو
پیدائش01 اپریل 1946
وفاتنومبر 29، 2016(2016-11-29) (عمر  70 سال)
زبانبوڈو
قومیتبھارتی
اصنافبچوں کا ادب
اہم اعزازاتساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے بچوں کے ادب کا اعزاز، 2012ء
اولادایک فرزند

پیدائش ترمیم

ہری چرن بورو کی یکم اپریل 1946ء کو ایک بوڈو خاندان میں ہوئی تھی۔[1][1]


ملازمت ترمیم

ہری چرن بورو شروع شروع میں سیمبار گاؤں ہائی اسکول میں تدریسی خدمات انجام دیے تھے۔ اس کے بعد وہ آسام کی ریاست کے معاشیات اور شماریات کے محکمے میں کام کیے تھے۔[1]

وظیفہ حسن خدمت اور مابعد وظیفہ سرگرمیاں ترمیم

باقاعدہ ملازمت سے اپنی مقررہ عمر کے بعد ہری چرن بورو سبکدوش ہوئے۔ اس کے بعد انھیں کافی خالی وقت حاصل ہوا۔ یہ وہ وقت تھا جب کہ اس فیصلے پر پہنچے کہ اس وقت کو کسی با مقصد سرگرمی یا کام میں صرف کرنا چاہیے۔ اس اپنی مادری زبان بوڈو میں لکھنے کا فیصلہ کیے جو ان کی مادری زبان تھی۔ اس میں بھی وہ اپنی زیادہ تر توانائی بچوں کے ادب پر صرف کرنے لگے جو ایک طرف ان کی دل چسپی کا موضوع تھا اور بوڈو زبان میں اس پر زیادہ کام نہیں کیا گیا تھا۔[1]

تخلیقات اور انعام ترمیم

بورو نے کل ملا چھ کتابوں کو لکھا تھا جو عوام میں بہت مقبول ہیں۔ ان کی اسی مقبولیت کی وجہ سے انھیں ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے بچوں کے ادب کا اعزاز 2012ء میں عطا کیا گیا تھا۔[1]

انتقال ترمیم

2016ء میں بورو انتقال کر گئے۔ [2] [1]

حوالہ جات ترمیم