ہشت بہشت
ہشت بہشت قدیم اردو (دکنی) میں سیرت پر منظوم کتاب ہے جس کے مصنف محمد باقر آگاہ ہیں۔
- ریاض السیر نثر میں جبکہ ہشت بہشت نظم میں ہے۔ اس کی تصنیف کا زمانہ 1185ھ سے 1206ھ کے درمیان ہے۔
- یہ آٹھ حصوں پر مشتمل ہے سب مثنوی کی صورت ہیں جن کی تفصیل یہ ہے۔
- (1)من دیپک: نور محمدی کا تذکرہ۔ سن تالیف 1185ھ۔
- (2) من ہرن: نبوت کی بشارتوں کا بیان۔
- (3)من موہن: پیدائش کا تذکرہ سن تالیف 1186ھ۔
- (4)جگ موہن:حضور کی آٹھ سال کی عمر سے وفات تک کے حالات کا بیان ۔
- (5)آرام دل :اخلاق و شمائل نبوی کا تذکرہ۔
- (6) راحت جان:آنحضرت کے خصائص کا بیان۔
- (7)من درپن: معجزات نبوی کا بیان۔ سن تالیف 1206ھ۔
- (8) من جیون: آنحضور کے آداب ،آپ سے محبت، روضہ مبارک کی زیارت،اور دورد کے فضائل کا تذکرہ ہے۔
- ان آٹھ رسالوں میں اندازہ آٹھ ہزار چھ سو پچاس(8650) کے قریب اشعار ہیں اور سرخیوں سمیت 9000 کے قریب ہیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ہشت بہشت محمد باقر آگاہ، مخطوطہ کتب خانہ جامعہ عثمانیہ حیدرآباد دکن انڈیا