ہمارا معاشی نظام
محمد تقی عثمانی کی کتاب
ہمارا معاشی نظام پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ کتاب ہذا معاشی نظام سے متعلق مفتی تقی عثمانی کے ماہنامہ البلاغ کراچی میں شائع ہونے والے مقالات و مضامین کا مجموعہ ہے ، جنہیں ان کی افادیت کے پیش نظر کتابی صورت میں شائع کیا گیا ہے ۔ کتاب میں اسلامی نظام کی معاشی اصلاحات ذکر کرتے ہوئے علمائے کرام کا بیان کردہ متفقہ معاشی خاکہ پیش کیا گیا ہے ۔ معاشی مسائل اور ان کے اسلامی حل کی تجاویز ، تسعیر کی فقہی حیثیت ، سوشلزم کا ناقدانہ جائزہ ، زرعی اصلاحات کے لیے تجاویز ، سود اور بیکنگ سے متعلق مختلف مباحث کتاب ہذا کے مشتملات میں شامل ہیں ۔ کتاب اپنے موضوع کا احاطہ کرنے والی ہے اور امور معاشیہ سے متعلق اہم کتب میں سے ہے ۔ اس کے ١٧٤ صفحات ہیں اور ١٤٢٣ ھ میں مکتبہ دار العلوم کراچی سے شائع ہوئی ہے ۔[1]
مصنف | محمد تقی عثمانی |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢١١۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢