ہمارے عائلی مسائل

محمد تقی عثمانی کی کتاب

ہمارے عائلی مسائل پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ یہ کتاب ہذا فیملی لاز آرڈینینس کی ان دفعات پر مشتمل ہے ، جو کتاب و سنت کے خلاف ہیں ۔ مفتی تقی عثمانی نے اس کتاب میں ان دفعات کی شرعی حیثیت واضح کی ہے ، مثلاً پوتے کی میراث سے متعلق دفعہ : اگر وراثت کے شروع ہونے سے پہلے مورث کے کسی لڑکے یالڑ کی کی موت واقع ہو جائے ، توایسے لڑ کے یالڑ کی کے بچوں کو (اگر کوئی ہوں) بحصہ رسدی وہی حصہ ملے گا ، جو اس لڑکے یا لڑکی کو (جیسی صورت ہو) زندہ ہونے کی صورت میں ملتا کو دلائل عقلیہ و نقلیہ کی روشنی میں کتاب و سنت سے متصادم و معارض قرار دیا ہے۔اسی طرح تعد دازواج سے متعلق دفعہ : اگر کوئی شخص دوسری شادی کر ناچاہتاہے ، تو وہ ثالثی کو نسل سے پیشگی تحریری اجازت لیے بغیر دوسری شادی نہیں کر سکے گا ، ساتھ ہی اسے دوسری شادی کرنے کی وجوہ بھی بیان کرنی ہوں گی ، ثالثی کو نسل یہ تحقیق کرے گی کہ آیا یہ دوسری شادی پہلی بیوی کی رضامندی سے ہو رہی ہے یا نہیں ، کا ناقدانہ جائزہ پیش کیا ہے۔احکام طلاق سے متعلق دفعات کی شرعی حیثیت بھی کتاب ہذا میں شامل ہے ۔ کتاب کے ١٨٩ صفحات ہیں اور دار الاشاعت کراچی سے ١٤١٣ ھ میں شائع ہوئی ہے ۔[1]

ہمارے عائلی مسائل
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٠٦۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢