ہماچل پردیش ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی
ہماچل پردیش ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی اعلی عزم کے ساتھ قومی ایڈز کنٹرول ادارہ کے پروگراموں کے تحت مختلف منصوبوں کے نفاذ کے اعلی معیار کو قائم کیا ہے۔ اسی کے پیش نظر سال 2009 کے اسمبلی سیشن میں بجٹ یقین دہانی کے دوران ہماچل پردیش کے وزیر اعلی پریم کمار دھومل نے بے جھجھک اعلان کیا تھا : "ایڈز ہمارے آزا معاشرے میں ایک بیماری سے کہیں زیادہ ایک چیلنج اور لڑائ کی حیثیت رکھتی ہے جسے جلد پتہ لگائے جانے کی ضرورت ہے۔ میری تجویز ہے کہ ہمارے معاشرے کو اس بات کے لیے آمادہ کیا جائے جس طرح سے زائچوں کو شادی سے پہلے ملا کر دیکھا جاتا ہے، اسی طرح سے نوجوان "ایڈزسے پاک" رپورٹوں کو بھی کو بھی ملا کر دیکھنا یقینی بنائیں۔[1]
غیر سرکاری تنظیموں سے تعاون
ترمیمہماچل پردیش ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی نے مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے ایچ آئی وی / ایڈز-شکار افراد میں حوصلہ برقرار رکھنے اور انھیں تعمیری طور پر فعال کرنے کی سمت میں کام کیا ہے۔ ایسے ہی ایک کوشش میں ہماچل پردیش ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی نے اور پوذٹو پیپل نیٹ ورک پونٹا صاحب نے ساتھ مل کر 2010 میں ایچ آئی وی / ایڈز کے ساتھ رہنے والے لوگوں کے ساتھ ہولی تہوار پروگرام کا انعقاد کیا جس میں سماج کے ان بیمار لوگوں سے امتیاز ہٹانے پر زور دیا گیا تھا۔[2]
ریاست کی ثقافتی تنظیموں کو ایڈز بیداری پروگرام میں شامل کرنا
ترمیمریاست کی ثقافتی تنظیموں کو ایڈز بیداری پروگرام میں شامل کرنے کی سمت میں کئی کوششیں کی گئی ہیں۔ انھی میں سے ایک کی مثال یہ ہے کہ ہماچل پردیش ایڈز کنٹرول سوسائٹی، محکمہ صحت کے بھورنج کے شعبے کے زیراہتمام فرینڈس ميوزیكل گروپ کے فنکاروں کی طرف سے سڑکوں کے نکڑ پر ڈراما کے ذریعے بیداری مہم چلائ گئی ہے۔ جاہُو (حمیر پور) میں بیداری کا ایک اولین پروگرام کا انعقاد اکتوبر 2011 میں کیا گیا تھا۔ اس موسیقی گروپ کی طرف سے ڈراما اور گیتوں کے ذریعے ایڈز کے بچاؤ، جانچ، علاج کے لیے محکمہ صحت کی خدمات اور اسکیموں کی جانکاری لوگوں تک مہیا کی گئی ہے۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Welcome to ::Himachal Pradesh AIDS Control Society ::"۔ HPSACS Website۔ 2013-02-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-03
- ↑ "HPSACS celebrates Holi with HIV-positive people"۔ HimVani online journalism initiative Website۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-03
- ↑ "Week long Awareness Campaign on AIDS concludes in Nurpur, Himachal"۔ Hill Post۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-03