ہم زندہ قوم ہیں ایک پاکستان کا ملی نغمہ ہے۔

ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان پاکستان پاکستان
ہم سب کا پاکستان
ہر دل کی افق پر ہے چاند ایک ستارہ ایک
ہے کلمہ بھی واحد، پرچم بھی ہمارا ہے
ہم یک دل، ہم یک جان
ہم یک دل، یک جان
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان پاکستان پاکستان
ہم سب کا پاکستان
اخلاص،یقین، تنظیم، ہے ملت کا منشور
ہر جادہ و منزل پر ،ملت کے دل کا نور
اللہ نبی قرآن
اللہ نبی قرآن
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان پاکستان پاکستان
ہم سب کا پاکستان
رحمت کی طرح سرپر، بہنوں کی ردائیں ہیں
ہمت کے لیے ہمراہ، ماؤں کی دعائیں ہیں
ہم پر رب کا احسان
ہم پر رب کا احسان
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان پاکستان پاکستان
ہم سب کا پاکستان
اسلام کے لشکر میں، ہیں قاسم سے فرزند
اس ملک و ملت میں، بچے بھی کڑی کمند
بوڑھے بھی چھری کمان
بوڑھے بھی چھری کمان
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان پاکستان پاکستان
ہم سب کا پاکستان
ان ملوں، مشینوں کے سب پہئیے گھومیں گے
مزدور بھی ہوں گے شاد، دہقان بھی جھومیں گے
سونا دیں گے کھلیاں
سونا دیں گے کھلیاں
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان پاکستان پاکستان
ہم سب کا پاکستان

متعلقہ مضامین

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔