وشنو کا نواں اوتار نروان یافتہ، اخلاقیات کا مبلغ، پاکیزگی محبت اور خیرات کی تعلیم دینے والا بدھ اوتار ہے۔ براہمنوں کے بدھ اوتار اور بدھ مت کے گوتم بدھ کے درمیان فرق بیان کرنا مشکل ہے۔ یقیناً بدھ مت کا بدھ ایک تاریخی شخصیت تھا جس کا اصل نام گوتم تھا۔ اگرچہ یہ دونوں بدھ بالکل الگ ہیں لیکن یہ بھی ماننا پڑے گا کہ بدھ اوتار نے بدھ مت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسری طرف گوتم بدھ کی تعلیمات بدھ مت کی صورت میں براہمنوں کے تصوراتی بدھ کو کافی متاثر کیا۔ ہندومت کے بدھ اور بدھ مت کے بدھ کے درمیانی تاریخی تعلق کی نوعیت چاہے کچھ بھی ہو لیکن اتنی بات یقینی ہے کہ براہمنوں نے بدھ کو ہندو معبد کے دیوتاؤں میں شامل کر لیا۔ بدھ اوتار کے قریب ترین مشابہت کا حامل محبت اور رحم کا ہندو دیوتا جگن ناتھ ہے۔[1]

وشنو کا بدھ اوتار، ایرانی طرز کی پینٹنگ

حوالہ جات

ترمیم
  1. Frederic P. Miller, Agnes F. Vandome, John McBrewster۔ "Gautama Buddha in Hinduism"۔ VDM Publishing, 2009