ہندو کالج، دہلی (انگریزی: Hindu College, Delhi) دہلی یونیورسٹی سے ملحق ایک کالج ہے۔[1] ابتدا میں اس کی بنیاد کناری بازار، چاندنی چوک میں1899ء میں رکھی گئی تھی اور بعد میں اسے کشمیری گیٹ منتقل کر دیا گیا۔ آخر میں دہلی یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں اسے منتقل کیا گیا۔ یہ بھارت میں فنون اور سائنس کا قدیم ترین اور بہت معیاری کالجوں میں سے ایک ہے۔[2] اس کالج میں سائنش، بشریات، سماجیات، معاشرتی علوم اور کامرس میں پوسٹ گریجویشن اور انڈر گریجویشن مہیا ہیں۔

ہندو کالج
شعارMusic of Truth
قسمعوامی
قیام1899
پرنسپلAnju Srivastava
تدریسی عملہ
120
طلبہ2500
مقامDelhi University (North Campus) New Delhi
کیمپسشہری علاقہ
وابستگیاںدہلی یونیورسٹی
ویب سائٹhinducollege.ac.in

وزارت برائے ترقیاتی وسائل، حکومت ہند کے زیر نگرانی نیشنل انسٹی ٹیوٹ رینکنگ فریمورک نے 2019ء کی فہرست میں ہندو کالج کو دوسرا مقام دیا ہے۔[3] وزارت برائے سائنس ا ٹکنالوجی، حکومت ہند نے اسے شعبہ بایوٹیکنالوجی کی وجہ سے اسٹار کالج کی فہرست میں رکھا ہے۔[4] کالج نے ملک کو کئی نام ور وکیل، ماہر معاشیات، سائنسداں، سیاست داں، تاجر اور معلم دیے ہیں۔

تاریخ ترمیم

 
1999ء میں ہندو کالج

برطانوی راج کے خلاف جنگ آزادی کے پس منظر میں ہندو کالج کی بنیاد 1899ء میں کرشن داس جی گروال نے رکھی تھی۔ ہندوستان کے کچھ شہریوں نے ایک ایسے کالج کا خواب دیکھا جہاں طلبہ کو قومی سطح کی تعلیم دی جائے اور ان کے قومیت کا جذبہ برقررار رہے۔ ابتدا میں کالج کی بنیاد کناری بازار، چاندنی چوک میں رکھی گئی تھی اور جامعہ پنجاب سے ملحق کیا گیا تھا کیونکہ اس وقت دہلی میں کوئی یونیورسٹی نہیں تھی۔ 1902ء میں کالج کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب پنجاب یونیورسٹی کے انتباہ دیا کہ اور کالج کا اپنا حرم نہیں ہوتا ہے تو الحاق ختم کر دیا جائے گا۔ راج بہادر لالا سلطان سنگھ نے کالج کو اس مشکل سے نجات دلائی۔ انھوں نے کشمیری دروازہ، دہلی میں واقع اپنی آبائی اور بہت قیمتی عمارت کا ایک حصہ کالج کو ہدیہ کر دیا۔ وہاں 1953ء کا کالج کا کاروبار چلتا رہا۔[5] 1922ء میں دہلی یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا اور ہندو کالج کا الحاق اسی سے ہو گیا۔[6]

حوالہ جات ترمیم

  1. "List of Colleges"۔ 12 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2019 
  2. "Cut-off List" (PDF) 
  3. "HRD Rankings" 
  4. "Hindu College Delhi"۔ globaleducates.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2018 
  5. "Eduage – Hindu College"۔ eduage.org۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2018 
  6. "About University of Delhi – University of Delhi"۔ du.ac.in۔ 23 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2018