ہوا پیمائی ملی ایران
ہوا پیمائی ایران یا ہوا پیمائی ملی ایران (انگریزی: Iran Air) ایران کی قومی پرچم بردار ایئر لائن ہے۔ یہ 27 ممالک کے 54 مقامات کے لیے اپنی پروازیں چلاتی ہے۔ مال بردار فضائی بیڑا 35 بین الاقوامی اور 25 ملکی مقامات کے لیے پروازیں چلاتا ہے۔ ایئر لائن کے صدر دفاتر تہران کے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واقع ہیں۔ اس کا نشان "ہما" فارسی نام "ہوا پیمائی ملی ایران" کا مخفف ہے۔ ہوا پیمائی ملی ایران 1962ء میں قائم کی گئی اور جس کے فضائی بیڑے میں فی الوقت 49 ہوائی جہاز شامل ہیں جبکہ مزید 35 جلد شامل کیے جائیں گے۔