ہومی ماسٹر

ہندوستانی ہدایت کار

ہومی ماسٹر ( وفات 1949ء) ابتدائی ہندوستانی سنیما کے ایک اداکار اور ہدایت کار تھے۔ ان کا کام فلموں کے خاموش دور سے لے کر ٹاکی دور تک پھیلا ہوا ہے۔ [1] انھوں نے کوہ نور فلم کمپنی کے لیے اپنی بہترین فلمیں بنائیں اور انھیں "خاموش سنیما کا سب سے کامیاب فلم ساز" کہا جاتا ہے۔ [2]

ہومی ماسٹر
 

معلومات شخصیت
مقام پیدائش برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1949ء  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلم ہدایت کار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ماسٹر نے اس وقت کی متنازع فلم بھکت ویدور (1921ء)، کالا ناگ اور کلین کانٹا میں کام کیا۔ ان کی کچھ اہم فلمیں بسمی سدی، منورما، دو گھڑی کی موج (1935ء)، سماج کی بھول (1934ء) اور گل صنوبر (1934ء) تھیں۔ وہ 1921ء سے 1949ء تک متحرک رہے اور ستر سے زیادہ فلمیں بنائیں۔ گجراتی اور ہندی میں ان کی بعد کی فلموں کو بی فلمیں کہا گیا۔ ان کا انتقال 1949ء میں ہوا۔ [3]

ابتدائی زندگی ترمیم

تیرہ سال کی عمر میں ماسٹر نے ایک مشہور پارسی تھیٹر گروپ جسے بلا والا کہا جاتا تھا اس میں شامل ہوئے۔ وہ جلد ہی ایک مقبول اسٹیج اداکار بن گئے، پاکزاد پروین میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔ پھالکے فلم کمپنی میں ایک مختصر مدت کے بعد، انھوں نے کوہ نور فلم کمپنی میں شمولیت اختیار کی جہاں انھوں نے ابتدائی طور پر بطور اداکار کام کیا۔ انھوں نے بسمی سدی فلم سے ہدایت کاری شروع کی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Ashish Rajadhyaksha، Paul Willemen (10 جولائی 2014)۔ "Master, Homi"۔ Encyclopedia of Indian Cinema۔ Taylor & Francis۔ صفحہ: 1994–۔ ISBN 978-1-135-94325-7۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جولائی 2015 
  2. Ashish Rajadhyaksha، Paul Willemen، Professor of Critical Studies Paul Willemen (10 جولائی 2014)۔ "Kohinoor Film Company"۔ Encyclopedia of Indian Cinema۔ Routledge۔ صفحہ: 208–۔ ISBN 978-1-135-94318-9۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جولائی 2015 
  3. "Homi Master"۔ movients.com۔ Movieents۔ 2 اکتوبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جولائی 2015 

بیرونی روابط ترمیم