ہپاٹائٹس اے

جگر کی خطرناک انفکشن پھیلانے والی بیماری۔
(ہپاٹائٹس A سے رجوع مکرر)

ہیپاٹائٹس A (جسے پہلے وبائی ہیپاٹائٹس سے جانا جاتا تھا) ہیپاٹائٹس A وائرس (HAV) کی وجہ سے پیداکردہ جگر کی ایک شدید وبائی بیماری ہے۔[1] زیادہ تر معاملات میں، خصوصی طور پر نوعمر افراد میں بہت کم یا کوئی علامات نہیں ہوتے ہیں۔[2] جن میں علامات فروغ پاتے ہیں، ان میں سرایت اور علامات کے بیچ دو سے چھ ہفتے لگتے ہیں۔[3] جب علامات ظاہر ہوتے ہیں تو وہ عام طور پر آٹھ ہفتوں تک رہتے ہیں اور ذیل ہو سکتے ہیں: متلی، قے، اسہال، پیلی جلد، بخار اور پیٹ میں درد۔[2] لوگوں کی تقریبا %10 سے %15 تعداد ابتدائی سرایت کے بعد چھ ماہ کے دوران علامات کے دوبارہ ہونے کا تجربہ کرتے ہیں۔[2] جگر کی شدید ناکامی شاذونادر ہی ہو سکتی ہے اور عمر رسیدہ لوگوں میں زیادہ عام ہے۔[2]

ہپاٹائٹس اے
تخصصInfectious diseases تعديل على ويكي بيانات

یہ عام طور سے متاثرہ فضلے سے آلودہ کھانا کھانے یا پانی پینے سے پھیلتا ہے۔[2] ناکافی پکے ہوئے گھونگھے نسبتا ایک عام ذریعہ ہیں۔[4] یہ ایک متعدی شخص کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔[2] حالانکہ بچے متاثر ہوتے ہیں تو ان میں اکثر علامات ظاہر نہیں ہوتے ہیں پھر بھی وہ دوسروں کو متاثر کرنے کے اہل ہیں۔[2] ایک سرایت کے بعد ایک شخص اپنی باقی زندگی کے لیے محفوظ ہے۔[5] تشخیص کے لیے خون جانچ کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ علامات دیگر متعدد بیماریوں جیسی ہوتی ہیں۔[2] یہ پانچ معلوم ہیپاٹائٹس وائرسوں میں سے ایک ہے: A، B، C، D، E۔

ہیپاٹائٹس A ویکسین بچاؤ کے لیے مؤثر ہے۔[2][6] کچھ ممالک میں بچوں کے لیے اور جنھوں نے قبل میں ٹیکہ نہیں لیا ہے اور جو بڑھے ہوئے خطرے کے زد پر ہیں، ان کے لیے اس کی معمول کے مطابق سفارش کی جاتی ہے۔[2][7] ایسا لگتا ہے کہ یہ زندگی بھر کے لیے مؤثر ہے۔[2] دیگر حفاظتی اقدامات میں ہاتھ کی دھلائی اور مکمل طور پر پکا ہوا کھانا ہے۔[2] اس میں ضرورت کی بنیاد پر متلی یا اسہال کے لیے دواؤں اور آرام کی سفارش کی جاتی ہے، اس کے علاوہ کوئی خصوصی علاج نہیں ہے۔[2] سرایت عام طور سے مکمل طور پر اور جگر کی مسلسل بیماری کے بغیر حل ہو جاتے ہیں۔[2] اگر جگر کی شدید ناکامی ہوتی ہے تو، اس کا علاج جگر کی تبدیلی (Liver Transplantation) ہے۔[2]

اور عالمی پیمانے پر علامات ظاہر کرنے والے تقریبا 1.5 ملین معاملات سالانہ ہوتے ہیں[2] امکانی طور پر کل ملا کر سرایت کی تعداد کروڑوں میں ہے۔[8] یہ دنیا کے خراب تحفظ صحت کے انتظامات اور صاف پانی کی کمی والے علاقوں میں زیادہ عام ہیں۔[7] ترقی پزیر دنیا میں بچوں کی %90 تعداد 10 سال کی عمر تک متاثر ہوتے ہیں اور اس لیے بلوغت میں محفوظ ہوتے ہیں۔[7] ترقی یافتہ ممالک میں یہ اکثر معمولی پھیلاؤ میں ہوتے ہیں جہاں بچے چھوٹی عمر میں سامنا نہیں کرتے ہیں اور وسیع پیمانے پر ٹیکاکاری نہیں ہے۔[7] 2010 میں، سنگین ہیپاٹائٹس A کے نتیجے میں 1,02,000 اموات ہوئی ہیں۔[9] وائرل ہیپاٹائٹس کی بیداری کے لیے ہر سال 28 جولائی کو عالمی یوم ہیپاٹائٹس کا انعقاد ہوتا ہے۔[7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Ryan KJ, Ray CG (editors) (2004)۔ Sherris Medical Microbiology (4th ایڈیشن)۔ McGraw Hill۔ ص 541–4۔ ISBN:0-8385-8529-9 {{حوالہ کتاب}}: |author= باسم عام (معاونت)
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ ز SC Matheny؛ JE Kingery (1 دسمبر 2012)۔ "Hepatitis A."۔ Am Fam Physician۔ ج 86 شمارہ 11: 1027–34, quiz 1010–2۔ PMID:23198670
  3. Connor BA (2005)۔ "Hepatitis A vaccine in the last-minute traveler"۔ Am. J. Med.۔ ج 118 شمارہ Suppl 10A: 58S–62S۔ DOI:10.1016/j.amjmed.2005.07.018۔ ISSN:0002-9343۔ PMID:16271543
  4. M. Bellou؛ P. Kokkinos؛ A. Vantarakis (مارچ 2013)۔ "Shellfish-borne viral outbreaks: a systematic review."۔ Food Environ Virol۔ ج 5 شمارہ 1: 13–23۔ DOI:10.1007/s12560-012-9097-6۔ PMID:23412719
  5. The Encyclopedia of Hepatitis and Other Liver Diseases۔ Infobase۔ 2006۔ ص 105۔ ISBN:9780816069903
  6. GJ. Irving؛ J. Holden؛ R. Yang؛ D. Pope (2012)۔ "Hepatitis A immunisation in persons not previously exposed to hepatitis A."۔ Cochrane Database Syst Rev۔ ج 7: CD009051۔ DOI:10.1002/14651858.CD009051.pub2۔ PMID:22786522
  7. ^ ا ب پ ت ٹ "Hepatitis A Fact sheet N°328"۔ World Health Organization۔ جولائی 2013۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-02-20
  8. A Wasley؛ Fiore, A؛ Bell, BP (2006)۔ "Hepatitis A in the era of vaccination."۔ Epidemiol Rev۔ ج 28: 101–11۔ DOI:10.1093/epirev/mxj012۔ PMID:16775039
  9. R Lozano (15 دسمبر 2012)۔ "Global and regional mortality from 235 causes of death for 20 age groups in 1990 and 2010: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2010"۔ Lancet۔ ج 380 شمارہ 9859: 2095–128۔ DOI:10.1016/S0140-6736(12)61728-0۔ PMID:23245604