ہیرالڈ مونگھن
ہیرالڈ ویاٹ مونگھن (پیدائش:7 اکتوبر 1886ء)|(انتقال:15 اکتوبر 1958ء) نیوزی لینڈ کے اول درجہ کرکٹ کھلاڑی اور اینگلیکن چرچ کے پادری تھے۔ مونگھن نے 1905-06 میں ویلنگٹن کے لیے اپنا اول درجہ ڈیبیو کیا، جب دو میچوں میں اس نے 9.71 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں، [1] جس میں آکلینڈ کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں 42 کے عوض 5 اور 53 کے عوض 4 وکٹیں شامل ہیں۔ ارنسٹ اپھم کے ساتھ باؤلنگ کے ذریعے یہ ایک اچھی کاوش تھی۔ [2] اس نے 95 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں جب ویلنگٹن نے سیزن کے آخر میں میلبورن کرکٹ کلب کھیلا اور اسی دورے میں بعد میں نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنے کے لیے منتخب ہوئے لیکن صرف ایک وکٹ لی، وہ وارک آرمسٹرانگ کی۔ دونوں میچ غیر اول درجہ تھے۔ [3] مارچ 1906ء میں "لانگ سلپ"، اوٹاگو وٹنس کے کرکٹ مصنف نے لکھا: "موناگھن اب شاید نیوزی لینڈ کا سب سے بہترین باؤلر ہے، اس کی چال ایک فیصلہ کن اور پریشان کن تھی۔" انھوں نے اکتوبر 1913ء میں ویلنگٹن میں جیسی بٹلر سے شادی کی۔اور ان کے پانچ بچے تھے۔ [4]
ذاتی معلومات | |||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | ہیرالڈ ویاٹ مونگھن | ||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | 7 اکتوبر 1886 کروری، ویلنگٹن، نیوزی لینڈ | ||||||||||||||||||||||||||
وفات | 15 اکتوبر 1958 لیون، نیوزی لینڈ | (عمر 72 سال)||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | بائیں ہاتھ کا بلے باز | ||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز | ||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | |||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | ||||||||||||||||||||||||||
1905-06 سے 1910-11 | ویلنگٹن | ||||||||||||||||||||||||||
1913-14 | کینٹربری | ||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | |||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: Cricket Archive، 1 ستمبر 2014 |
انتقال
ترمیمان کا انتقال 15 اکتوبر 1958ء کو لیون، نیوزی لینڈ میں 72 سال کی عمر میں ہوا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Harold Monaghan bowling by season
- ↑ Wellington v Auckland 1905-06
- ↑ "Melbourne Cricket Club in New Zealand 1905-06"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2015
- ↑ In memory of Sheila Mary Monaghan Retrieved 1 September 2014.