ہیر (فلم 1955ء)

پاکستانی پنجابی فلم
(ہیر (پاکستانی فلم) سے رجوع مکرر)

ہیر (انگریزی: Heerپنجابی زبان میں 1955ء میں شہرہ آفاق رومانی داستان ہیر رانجھا پر مبنی پاکستانی فلم تھی۔ اس فلم میں ہیر کا کردار سورن لتا اور رانجھا کا کردار عنایت حسین بھٹی نے ادا کیا۔[1]

ہیر
ہیر
ہدایت کارنذیر
پروڈیوسرجے سی آنند
کہانیبابا عالم سیاہ پوش
ستارےسورن لتا
عنایت حسین بھٹی
اجمل
زینت بیگم
امداد
نذر
ریکھا
موسیقیصفدر حسین
تاریخ نمائش
  • 28 اکتوبر 1955ء (1955ء-10-28)
دورانیہ
3 گھنٹے
ملکپاکستان کا پرچم
زبانپنجابی زبان

فلم ہیر 28 اکتوبر، 1955ء میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز جے سی آنند، ہدایت کار نذیر، کہانی کار بابا عالم سیاہ پوش، موسیقار صفدر حسین اور نغمہ نگار حزیں قادری اور بابا عالم سیاہ پوش تھے۔[1]

اداکار

ترمیم
اداکار / اداکارہ کرادار
عنایت حسین بھٹی رانجھا
سورن لتا ہیر
اجمل کیدو
زینت بیگم سہتی
نذر سیدا کھیڑا
ریکھا مالکی[2]

موسیقی

ترمیم

اس فلم کی موسیقی صفدر حسین نے ترتیب دی جبکہ نغمات حزیں قادری اور بابا عالم سیاہ پوش نے تحریر کیے۔ صفدر حسین کی بطور موسیقار یہ پہلی فلم تھی۔ مگر انھوں نے اپنی انتھک محنت اور لگن سے اس فلم کے نغمات کو سپر ہٹ بنا دیا۔ ہیر موسیقی کے لحاظ سے پاکستان کی بہترین فلم شمار کی جاتی ہے اور آج بھی اس کے دلکش نغمے عوام میں روزِ اول کی طرح مقبول ہیں۔ اس فلم کے گلوکاروں میں زبیدہ خانم، عنایت حسین بھٹی، امداد حسین اور منور سلطانہ شامل ہیں۔[1]

نغمات

ترمیم
نمبر شمار گانا گلوکار / گلوکارہ
1 اساں جان کے میت لئی اکھ وے زبیدہ خانم
2 اکھاں ملائیاں گلابی نیناں نال جی زبیدہ خانم
3 اُڈی اُڈی جاواں ہوا دے نال منور سلطانہ

حوالہ جات

ترمیم