ہیلپ لائن
ہیلپ لائن (انگریزی: Helpline) ایک ٹیلی فون خدمت ہے کو ان لوگوں کو مدد اور راحت فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے جو فون کرتے ہیں۔ کئی ہیلپ لائن جدید طور پر ٹیلی فون کے ذریعے معاونت سے زیادہ کی مدد کرتے ہیں - جس میں معلومات کی رسائی، مشورہ یا گاہکوں کی ٹیلی فون، ای میل، انٹرنیٹ یا ایس ایم ایس کے ذریعے خدمت شامل ہے۔[1][2] کئی دفعہ ہاٹ لائن کا لفظ ہیلپ لائن کے معنوں میں مستعمل ہے۔ رفاہی یا حکومت کے اداروں کی جانب سے جذباتی یا تناؤ کی کیفیت میں مبتلا شخص کی رہنمائی کے لیے بھی خصوصی ہیلپ لائنیں بنائی جا چکی ہیں۔
ہیلپ لائن خدمات میں حسب ذیل شامل ہیں:
0 صارف کی مدد: مثلًا کسی کمپیوٹر سافٹ ویئر کے معاملے میں رہنمائی۔
0 ٹیلی فون مشاورت، طبی ہاٹ لائنز، بحرانی ہاٹ لائن اور کئی دیگر قسم کی ہاٹ لائنیں دنیا میں رائج ہیں۔
بچوں اور خواتین کے لیے خصوصی ہیلپ لائن
ترمیمدنیا کے بعض خطوں میں، جس میں بھارت بھی شامل ہے، بچوں کے لیے خصوصی پیلپ لائنیں بنائی گئی ہیں۔ یہ گم شدہ، پریشان اور خاص طور پر جنسی ہراسانی کے شکار بچوں کو مشورے دیتے ہیں اور نیز ضرورت پڑنے پر پولیس اور متعلقہ ارباب مجاز سے مدد طلب کرتے ہیں۔[3]
اسی طرح سے دنیا کے کئی حصوں میں عورتوں کے جنسی استحصال سے بچنے کے لیے ہیلپ لائنیں قائم کی گئی ہیں۔ پاکستان میں آن لائن یا انٹرنیٹ پر ہراساں کیے جانے سے بچنے کے لیے ایک مفت ہیلپ لائن خدمت کا 2016ء میں آغاز کیا گیا۔ اپنے مسائل کے ساتھ کال کرنے والی خواتین کی معلومات کو مکمل طور پر صیغہء راز میں رکھا جاتا ہے۔ یہ خدمت ایک غیر سرکاری تنظیم ’ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے شروع کی گئی۔[4]
مزید دیکھیے
ترمیم- ٹیلی فون مشاورت
- ہاٹ لائن
- واحد غیر ہنگامی نمبر (Single Non-Emergency Number)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Definition of Helpline"۔ ڈکشنری ڈاٹ کام۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2016
- ↑ "What is a Helpline?"۔ Volunteer Emotional Support Helplines#IFOTES - International Federation of Telephone Emergency Services۔ 30 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2017
- ↑ Effectiveness of Child Helpline Numbers in India
- ↑ آن لائن ہراساں نہ ہوں، مدد کے لیے مفت ہیلپ لائن پر کال کریں