ہیمبرگ چرچ فائرنگ 2023ء

9 مارچ 2023 کو ہیمبرگ کے کنگڈم ہال میں یہوواہ کے گواہوں پر حملہ


9 مارچ 2023ء کو، السٹرڈورف کوارٹر، ہیمبرگ ، جرمنی میں یہوواہ چرچ کے کنگڈم ہال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔جس میں مجرم اور ایک نوزائیدہ بچے سمیت آٹھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے جس میں چار کی حالت نازک ہے۔

2023 Hamburg shooting
مقامجیہوا چرچ، ہیمبرگ, جرمنی
متناسقات53°36′09″N 09°59′25″E / 53.60250°N 9.99028°E / 53.60250; 9.99028
تاریخ9 مارچ 2023ء (2023ء-03-09)
ت 9:00 p.m. – 9:15 p.m. (سینٹرل یورپین وقت, UTC+01:00)
حملے کی قسمفائرنگ واقع
ہتھیارHeckler & Koch P30
ہلاکتیں9
زخمی8
مرتکبفلپ فوز

فائرنگ واقع ترمیم

 
ہیمبرگ السٹرڈورف میں کنگڈم ہال

 9 مارچ 2023ء کی شام، ہیکلر اینڈ کوچ P30 نیم خودکار ہینڈ گن کا استعمال کرتے ہوئے ایک تنہا بندوق بردار نے یہوواہ کنگڈم ہال کے باہر اپنی کار میں بیٹھی ایک خاتون پر 10 گولیاں چلائیں، لیکن وہ بچ گئی۔ فائرنگ کرتے ہوئے حملہ آور ہال کے اندر داخل ہوا۔ ہال میں 36 افراد موجود تھے،اس حملے کے نتیجے میں حملہ آور نے کل 135 راؤنڈ فائر کیے۔

السٹرڈورف پولیس اسٹیشن کی ایک ماہر مسلح یونٹ 9:09 پر تین منزلہ عمارت میں داخل ہوئے۔ اور حملہ آور کا تعاقب کیا، جہاں اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ [1]

ہلاکتیں ترمیم

اس حملہ میں چار مرد اور دو خواتین (عمر 33 سے 60)، اورایک غیر پیدائشی بچہ ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے، جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں میں بچے کی ماں بھی شامل ہے، جو سات ماہ کی حاملہ تھی، [2] اور ان میں چھ جرمن شہری، ایک یوگنڈا اور ایک یوکرین شامل ہے۔

مجرم ترمیم

حملہ آورکی شناخت فلپ فوز کے نام سے ہوئی جس کی عمر 35 سال ہے اپنی ویب گاہ پر، Fusz نے خود کو ایک کاروباری مشیر کے طور پر بیان کیا جو کیمپٹن ، باویریا میں ایک "سخت ایوینجلیکل گھرانے" میں پلا بڑھا۔ وہ یہوواہ کے گواہوں کا سابق رکن تھا، اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا، [3] اور وہ ایک انتہا پسند کے طور پر نہیں جانا جاتا تھا۔ [4] [5] 2022 ءمیں، اس نے ایک کتاب خود شائع کی جس کا نام The Truth About God, Jesus Christ and Satan: A New Reflected View of Epochal Dimensions ہے ۔ اس میں، اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تین سال تک جہنم کا دورہ کیا ہے [6] اور " فرشتی سامعین" اور "فرشتی پرستار" تھے۔ [7] اس نے یوکرین پر روسی حملے کو یوکرائنی جنسی کارکنوں کی خدا کی صفائی سے تعبیر کیا۔[8] فوز کے پاس بندوق کا پرمٹ اور اپنا P30 رکھنے کی اجازت تھی۔ جنوری 2023 ء، پولیس کو ایک گمنام خط موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسے "مذہبی اراکین یا یہوواہ کے گواہوں اور اس کے سابق آجر کے خلاف خاص غصہ ہے"، لیکن 7 فروری کو ان کا انٹرویو کرنے کے بعد، اجازت نامہ منسوخ کرنے یا بندوق کو ضبط کرنے کی کوئی قانونی وجہ نہیں ملی۔

اس حملے کا محرک فی الحال معلوم نہیں ہے، تاہم حکام نے اس کی سیاسی وجہ کو مسترد کیا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Pietro De Cristofaro، Geir Moulson (2023-03-10)۔ "German gunman kills 6 in Hamburg shooting at Jehovah's Witnesses hall"۔ 6abc Philadelphia (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2023 
  2. "Jehovah's Witness mass shooter in Hamburg named as Philipp Fusz"۔ MSN (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2023 
  3. SWP (2023-03-10)۔ "Amoklauf in Hamburg: Acht Tote bei Angriff auf Zeugen Jehovas"۔ swp.de (بزبان جرمنی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2023 
  4. deutschlandfunk.de۔ "Tödliche Schüsse bei Zeugen Jehovas - Entsetzen über Amoktat in Hamburg"۔ Die Nachrichten (بزبان جرمنی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2023 
  5. "Dreams and even nightmares suddenly come back into life and are followed by inspirations (including prophetic dreams) of various kinds, which are confirmed shortly afterwards.
  6. "Furthermore, I would like to thank the angelic audience and especially my angelic fans, who supported me in all my actions and acted decisively in some rare moments, sometimes also to the bad I must admit."
  7. Sven Christian Schulz (10 March 2023)۔ "Amoktäter Philipp F. über sich selbst: „Durchlief über drei Jahre eine persönliche Höllenreise""۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2023 

بیرونی روابط ترمیم