ہیوسٹن-شوگر لینڈ-بیٹن
ہیوسٹن-شوگر لینڈ-بیٹن شہری علاقہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کا چھٹا سب سے بڑا علاقہ ہے جو 10 کاؤنٹیز پر مشتمل ہے۔ یہ ملک کے تیز ترین ترقی کرنے والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ 1990ء سے 2000ء تک اس علاقے کی آبادی میں 25،2 فی صد اضافہ ہوا ہے جب کہ ملک کی آبادی میں اسی دوران میں صرف 13،2 فی صد اضافہ ہوا تھا۔
ہیوسٹن-شوگر لینڈ-بیٹن | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | ریاستہائے متحدہ امریکا |
تقسیم اعلیٰ | ٹیکساس |
متناسقات | 29°45′46″N 95°22′59″W / 29.76278°N 95.38306°W |
آبادی | |
کل آبادی | 7122240 (مردم شماری ) (1 اپریل 2020)[1] |
قابل ذکر | |
درستی - ترمیم |
جغرافیہ
ترمیماس علاقے کا مجموعی رقبہ 10،062 مربع میل ہے جو امریکی ریاست میساچوسٹس سے تھوڑا ہی چھوٹا اور امریکی ریاست نیو جرسی سے تھوڑا ہی بڑا ہے۔ یہ شہری علاقہ 10 کاونٹیز پر مشتمل ہے ان کے نام یہ ہیں۔
معیشت
ترمیمامریکا کے دس بڑے شہری علاقوں میں ہیوسٹن میں شرح روزگار میں اضافہ تیز ترین ہے۔ ہیوسٹن کا ٹیکساس میڈیکل سینٹر دنیا کا سب سے بڑا میڈیکل سینٹر ہے۔ علاقے کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہیوسٹن ہے جو ہیرس کاونٹی کی کاونٹی سیٹ بھی ہے۔ شوگر لینڈ، جو ہیوسٹن کے جنوب مغرب میں واقع ہے، علاقے کی معاشی سرگرمیوں کا دوسرا بڑا مرکز ہے۔
ثقافت
ترمیمہیوسٹن-شوگر لینڈ-بیٹن شہری علاقہ میں ہسپانوی کثیر تعداد میں آباد ہیں۔ امریکا کی تیسری بڑی میکسیکن امریکن آبادی یہاں مقیم ہے۔ ایشین امریکن بھی یہاں بڑی تعداد میں آباد ہیں جس میں ویتنامی امریکن کی تیسری بڑی آبادی اور فلپانی امریکن کی پانچوں بڑی آبادی بھی شامل ہے۔ ہیوسٹن نسلی تنوع کی وجہ سے کافی مشہور ہے یہاں تقریباً 90 ممالک کے لوگ آباد ہیں۔
تعلیم
ترمیماس شہری علاقے میں چار ریاستی جامعہ پائی جاتی ہیں۔ ان کے نام یہ ہیں۔
- یونیورسٹی آف ہیوسٹن
- یونیورسٹی آف ہیوسٹن کلیر لیک
- یونیورسٹی آف ہیوسٹن ڈاون ٹاون
- یونیورسٹی آف ساؤتھرن ٹیکساس
اس کے علاوہ کچھ نجی جامعات بھی کافی مشہور ہیں جیسے کہ رائس یونیورسٹی جو درس و تحقیق میں امریکا میں 17 نمبر پر ہے۔
شہر
ترمیمعلاقے کے بڑے شہر یہ ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مدیر: ریاستہائے متحدہ مردم شماری بیورو — https://data.census.gov/cedsci/table?t=Populations%20and%20People&g=0100000US,%241600000&y=2020 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2022