خدیجہ کوہن (نئی پتمن ؛ پیدائش 1 دسمبر 1993ء)، جسے یاسمینہ علی کے نام سے جانا جاتا ہے ( فارسی: ياسمينا علىیاسمینا ) ) ایک برطانوی افغان فحش اداکارہ ہے۔ وہ 2020ء کے ایک مجرمانہ عمل کی وجہ سے مشہورہوئی، جس میں اس کے والد اور اس کے چچا زاد نے اس کے فحش اداکاری کے پیشے کے انتخاب اور اسلام سے یہودیت اختیار کرنے کی وجہ سے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

یاسمینا علی
معلومات شخصیت
پیدائش 1 دسمبر 1993ء (31 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کابل [1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت افغانستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فحش اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان پشتو ،  دری فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان پشتو ،  دری فارسی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

ياسمينا على یکم دسمبر 1993ء کو کابل کے طالبان کے ماتحت علاقے میں [2][3] پیدا ہوئی، پیدائشی نام خدیجہ پتمن رکھا گیا تھا۔ جب وہ سات سال کی تھیں تو وہ اپنے خاندان کے ساتھ انگلینڈ چلی گئیں۔ [2] اس کے والدین نے اس کی پرورش ایک سخت مسلمان کے طور پر کی، لیکن اس نے 19 سال کی عمر میں ایک یہودی لڑکے سے ڈیٹنگ کرنے پر خاندان کے گھر سے نکالے جانے کے بعد یہودیت اختیار کر لی۔ [2]

یاسمینا نے اپنے فحش اداکاری کے پیشے کا آغاز اس وقت کیا جب اس کی ملاقات فحش فلموں کے ہدایت ار ڈیوڈ کوہن سے ہوئی، جس سے اس نے بعد میں شادی کی۔ دونوں پہلے آسٹریا میں رہتے تھے اور 2017ء میں سلواکیہ چلے گئے [2]۔ یاسمینا 2020ء میں ایک فوجداری مقدمے میں الجھ گئی جب اس کے والد اور اس کے چچا زاد کو اس کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا کیوں کہ اس نے اسلام چھوڑ دیا تھا اور اپنے پیشے کے انتخاب کے ساتھ "خاندان کو بدنام" کیا تھا۔ [2][3] برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے بتایا کہ دونوں نے 2018ء میں اس کی تلاش کے لیے سلوواکیہ کے کئی دورے کیے اور ایک ہٹ مین نے اسے 70,000 ڈالر میں قتل کرنے کی پیشکش کی۔ [2][3]

یاسمینا اب خواتین کے حقوق کی حمایت کرتی ہیں اور "ان لبرل کارکنوں کی مذمت کرتی ہے جو اسلام کی طرف سے ان حقوق کی خلاف ورزی پر آنکھیں بند کر لیتے ہیں"۔ اپنے ایک 2022ء کے انٹرویو میں یاسمینا نے کہا کہ میں 19 سال کی عمر میں بھاگ گئی کیونں کہ وہ (گھر والے) میری مرضی کے خلاف شادی کرنا چاہتے تھے۔ انھوں نے یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ میں کیا چاہتی ہوں۔ میں نے ان میں سے کسی (والدین) سے بات نہیں کی اور نہ میں ان سے دوبارہ بات کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.iafd.com/person.rme/perfid=yasmeena/gender=f/yasmeena.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 2 ستمبر 2021
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث "Two men 'planning to kidnap and murder woman who renounced Islam' arrested"۔ Independent.co.uk۔ 5 ستمبر 2019 
  3. ^ ا ب پ "case details" 

بیرونی روابط

ترمیم