یحیٰی پارکنسن
یحیٰی پارکنسن (1874-1918) ایک اسکاٹ لینڈ کے مسلمان شاعر، انشائیہ نگار اور ناقد تھے۔ ان کا پیدائشی نام جان پارکنسن تھا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد انھوں نے یحیٰی النصر نام اختیار کیا۔ یہ 1900ء میں ہوا تھا۔ حالانکہ اسکاٹ لینڈ میں وہ کم ہی جانے جاتے تھے، پارکنسن نے لیورپول مسلم انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ 1901 اور 1908 کے بیچ برابر تعلق بنائے رکھا جس سے انھیں اپنی مسلم ادبی شناخت بنانے میں مدد ملی۔ انھوں نے برطانوی بھارت کے مسلم حلقوں (لاہور، کلکتہ اور رنگون میں) سے ربط کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے لندن اورووکنگ، سرے (Woking, Surrey) کے مسلم دانشوروں کے ساتھ تال میل کیا
مطبوعات
ترمیمیحیٰی کی مطبوعات میں کئی کتابیں اور ورقیے شامل تھے۔ ان میں لو اینڈ وار (1904)، مسلم چیویلری (رنگون،1909)، ایسیز آن مسلم فلاسفی (رنگون، 1909) اور الغزالی (ووکنگ، 1913) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی جرائد میں باضابطہ اپنا کلام شائع کرتے تھے جن میں دی اسلامک ورلڈ (لیورپول)، دی کریسنٹ (لیورپول)، جرنل آف مسلم انسٹی ٹیوٹ (کلکتہ)، کریسنٹ (لاہور)، دی ریویو آف ریلیجنس (پنجاب) اور دی اسلامک ریویو (ووکنگ) شامل ہیں۔ پارکنسن اپنے پورے سن شعور کا دور اونی کپڑے بننے میں گزارا۔ وہ ایک ہی کمپنی سے جڑے رہے جس کا نام بسبی اسپننگ کمپنی تھا۔ البتہ 1908-10 کے بیچ وہ ایک رنگون کے ایک اخبار کے نائب مدیر کے طور پر برما میں رہے۔
موت
ترمیمخرابی صحت یحیٰی کو اسکاٹ لینڈ لوٹنے پر مجبور کرگئی۔ وہ دسمبر 1918 میں نمونیا سے تھوڑی ہی دیر جوجنے کے بعد انتقال کر گئے۔ حالانکہ یحیٰی نے کچھ مقامی اور کچھ بین الاقوامی مسلم ادبی حلقوں میں شہرت پائی تھی،انھیں غالبًا بھلا دیا جاتا تھا اگر حالیہ عرصے میں محققین نے اس کے بارے میں دل چسپی نہ دکھائی ہوتی۔ جن مؤرخین نے بطور خاص کام کیا ان میں ٹیموتھی ونٹر (کیمبرج)، یعقوب ذکی (اسکاٹ لینڈ) اور برینٹ ڈی سنگلٹن (کیلی فورنیا) شامل تھے۔ سنگلٹن نے یحیٰی کی کئی نظموں کو وکٹوریائی اور ایڈوڈی دور کے نو مسلموں کی ں ظموں کے ساتھ شائع کیا گیا۔ اس مجموعے کا نام "مذہب بدلنے والوں کا جوش" تھا۔ ان میں شامل گانوں کو عبدالحکیم نے مترنم گایا ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیممزید پڑھیے
ترمیم- Murad, Abdal Hakim (2005) Muslim Songs of the British Isles (London: Quilliam Press).
- Singleton, Brent D. (2009) The Convert's Passion: An Anthology of Islamic Poetry from Late Victorian and Edwardian Britain (USA: Borgo Press).
- Zaki, Yaqub (forthcoming) "The Other Ayrshire Bard", The Shadow of the Crescent, Ch.29.