یحییٰ بٹ

پاکستانی باڈی بلڈر
(یحی بٹ سے رجوع مکرر)

یحییٰ بٹ (پیدائش:23 اپریل 1960ء، وفات: 6 فروری 2022ء) پاکستان کے معروف تن ساز (باڈی بلڈر) تھے۔ وہ 3 بار ایشین گولڈ میڈل جیت چکے تھے۔ وہ پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین بھی رہے۔[1] یحییٰ بٹ آنت کے کینسر میں مبتلا اور 6 فروری 2022ء کو لاہور کے مقامی اسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئے۔[2]

یحییٰ بٹ
 

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1960ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 6 فروری 2022ء (61–62 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

دس سال کی عمر میں فٹنس کی ایکسرسائز شروع کیں۔ بعد میں میں ایک جِم سے منسلک ہو گئے۔ باڈی بلڈنگ میں اپنا پہلا ٹائٹل 1985ء میں جیتا۔ اس کے ایک سال بعد ملائیشیا کی چیمپیئن شپ میں سونے کے دو گولڈ میڈل جیتے۔ اس طرح میں عالمی چیمپیئن شپ میں شرکت کے اہل بن گئے۔[3]

یحییٰ بٹ نے پانچ مرتبہ مسٹر پاکستان اولمپیا کا ٹائٹل جیتا تھا اور مسٹر یونیورس مقابلوں میں چار مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔[2] بٹ نے 1994 میں مسٹر ایشیا کا ٹائٹل جیتا تھا۔[4] یحییٰ بٹ گولڈز جم کیلیفورنیا، یو ایس اے سے سرٹیفائیڈ ٹرینر بھی تھے۔ وہ پنجاب پولیس (پاکستان) میں ایک پولیس افسر تھے، یحییٰ بٹ نے اپنی توجہ باڈی بلڈنگ کی طرف موڑنے کے لیے ریٹائرمنٹ لے لی تھی تاہم وہ اپنا جم اور جم کا سامان تیار کرنے کے لیے اسپورٹس مینوفیکچرنگ کمپنی چلا رہے تھے۔[5]

وفات

ترمیم

یحییٰ بٹ 6 فروری 2022ء کو لاہور کے مقامی اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے۔ وہ 2020ء میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور اس سے صحت یاب ہونے کے بعد ان میں بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی، جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔[6] پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یحییٰ بٹ کی باڈی بلڈنگ خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "پاکستان کے معروف تن ساز یحییٰ بٹ انتقال کرگئے"۔ urdu.geo.tv 
  2. ^ ا ب "پاکستان کے معروف تن ساز یحییٰ بٹ انتقال کرگئے"۔ 6 فروری، 2022 
  3. https://www.express.pk/story/2281551/16
  4. "ایشین گولڈ میڈلسٹ باڈی بلڈر یحییٰ بٹ کینسر سے جنگ ہار گئے"۔ jang.com.pk 
  5. "Pakistan's record-holder bodybuilder Yahya Butt passes away"۔ The Nation۔ 6 فروری، 2022۔ 09 فروری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2022 
  6. "Ex-Mr Pakistan Yahya Butt in hospital after being diagnosed with colon cancer"۔ www.geosuper.tv