یروشلم سینڈروم
متلازمۃ القدس (jerusalem syndrome) ایک ایسے مذہبی سلوک اور ذھان (psychosis) کا نام ہے جس میں مذہبی وسواس (obsession) سے متاثرہ خیالات اور اوھام (delusions) کے ساتھ ساتھ مریضوں کے ذہن میں بیت المقدس کو کوچ کرنے یا اسے دیکھنے سے متعلق متعدد اقسام کے ھذیاتی تجربات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اس متلازمہ (syndrome) میں مبتلا افراد کا تعلق صرف یہودیت سے ہی نہیں ہوتا بلکہ مسیحیت میں بھی اس سے متاثرہ مریض پائے جاتے ہیں۔ اس قسم کی مذہبی ھذیانی کیفیات اس شخصیت کی بیت المقدس میں آمد پر نہایت واضح ہو جاتی ہیں اور وہاں سے واپس چلے جانے کے چند ہفتوں میں اپنی شدت میں کم ہو جایا کرتی ہیں اس کے باوجود بعض ماہرین اس کیفیتِ مرضِ نفسیاتی کی سببیات میں خود بیت المقدس کو بطور عامل یا وجہ تسلیم نہیں کرتے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Jerusalem Syndrome or Paranoid Schizophrenia? Moshe Kalian, M.D. Psychiatr Serv. 2000 Nov;51(11):1453-4. آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ps.psychiatryonline.org (Error: unknown archive URL) (PDF)