دریائے جمنا

(یمنا سے رجوع مکرر)

کوہ ہمالیہ کے علاقہ جمنوتری سے نکلتا ہے۔ اور 850 میل جنوب کی طرف بہتا ہوا الہ آباد کے مقام پر دریائے گنگا سے جا ملتا ہے۔ ہندو اس مقام کو بہت متبرک خیال کرتے ہیں۔ دہلی، برنداون، متھرا، اور آگرہ، اسی دریا کے کنارے آباد ہیں۔ الہ آباد سے متھرا تک اس میں کشتیاں چل سکتی ہیں۔ چنبل، بیتوا اور کین سون دریائے جمنا کے معاون ہیں جو بندھیا چل سے نکلتے ہیں۔ ہندو گنگا کی طرح جمنا کو بھی مقدس سمجھتے ہیں۔ کانپور کے قریب دریائے جمنا سے نہر جمن شرقی نکالی گئی ہے۔ جو گنگا اور جمنا کے درمیانی دوآبہ کو سیراب کرتی ہے۔ دہلی سے ذرا نیچے نہر آگرہ بھی دریائے جمنا ہی سے نکالی گئی ہے۔

دریائے جمنا
 

انتظامی تقسیم
ملک بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
تقسیم اعلیٰ بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 31°01′21″N 78°27′18″E / 31.0225°N 78.455°E / 31.0225; 78.455   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[2]
قابل ذکر
جیو رمز 1252798  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

نگار خانہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1.    "صفحہ دریائے جمنا في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2024ء 
  2.     "صفحہ دریائے جمنا في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2024ء