یمن میں خواتین (انگریزی: Women in Yemen) کا موقف دیگر خلیجی ممالک کی خواتین کی بہ نسبت پسماندہ رہا اور کی وجہ مردوں کی زور آوری کا سماج رہا[1] ہے اور ملکی قوانین اور نظم و نسق میں ان کی حصے داری بہت ہی کم رہی ہے۔ یہ اس کے باوجود ہے کہ حکومت نے خواتین کی ترقی کی حکمت عملی (Women's Development Strategy) اور خواتین کی خواتین صحت کی ترقیاتی حکمت عملی (Women Health Development Strategy) [2] تیار کی ہے اور ان پر عمل کرنے کے لیے وہ کوشاں ہے۔ خواتین کی ترقی یمن میں خانہ جنگی اور برسر مقابلہ گروپوں کے تشدد کی وجہ سے بھی بڑی حد تک متاثر ہوئی ہے۔

یوم خواتین تقریبات پر پابندی

ترمیم

یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ہونے والی سرگرمیوں پر 2019ء سے پابندی عائد کر دی ہے۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے یمن خواتین فیڈریشن کو دار الحکومت صنعاء میں 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلیاں نکالنے اور سیمینار منعقد کرنے سے روک دیا گیا۔حوثیوں کا کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مرد و خواتین کی مخلوط محافل منعقد کی جاتی ہیں جس سے معاشرے میں بے حیائی اور فحاشی کی ترویج کی ترغیب ملتی ہے۔[3]

اس پابندی کی وجہ سے ملک میں خواتین کی حصے داری اور شراکت، نیز وہ سارے اقدامات جن کی وجہ سے خواتین کی مزید ترقی ہو سکتی ہے، عوامی جائزے اور عام مذاکرات سے دور ہو چکے ہیں۔ عالمی سطح خاص ایام کا منایا جانا کسی سماجی طبقے یا ادارے کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرنا اور اس پر مذاکروں اور گفتگو کا انعقاد کرنا ہوتا ہے، جن سے کئی بار مستقبل کے لیے لائحۂ عمل تیار ہوتا ہے۔

بے گھری

ترمیم

بی بی سی اردو کی 2016ء کی اطلاع کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں اور صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کے درمیان میں جاری جنگ کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ اس کا خاص نشانہ لڑکیاں اور خواتین بنی ہیں جو بے گھر ہونے والے تقریباً 22 لاکھ لوگوں کا نصف بنتی ہیں۔[4]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Lackner, Helen. P.D.R.Yemen: Outpost of Socialist Development in Arabia, pp. 114.
  2. "Consideration of reports submitted by States parties under article 18 of the Convention on the Elimination of All Forms of Discrimination against Women" (pdf)۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین۔ 13 مارچ 2007۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-27
  3. حوثیوں نے صنعاء میں 'خواتین' کے عالمی دن کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی
  4. یمن کی بے گھر خواتین: تصویری کہانیاں