یوا دیوس
جواں سال لوگوں کا دن جیساکہ بھارت میں منایا جاتا ہے
یُوا دیوس یا یومِ نوجوانان ہر سال 12 جنوری کو بھارت میں منایا جاتا ہے۔ اس دن جدید بھارت کے مفکر سوامی ویویکانند 1863 میں پیدا ہوئے تھے۔
سالانہ تقاریب کا اعلان
ترمیمبھارت سرکار نے 1984 میں اس دن کو یُوا دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس ضمن کی پہلی تقاریب کا انعقاد 1985 میں ہوا تھا۔
دن کی سرگرمیاں
ترمیماس دن اسکولوں اور کالجوں میں پریڈ، تقاریر، منتخب متون کی پیشکشی، موسیقی، گانے، کنونشن، یوگاسن، انشائیوں کے مقابلے، سیمینار، کھیل، لیکچروغیرہ کے ذریعے نوجوانوں میں بیداری اور سوامی ویویکانند کے افکار کے فروغ کی کوشش کی جاتی ہے۔[1]