یوسف محمد احمد طٰہٰ زیدان مصری قلم کار، ادیب، فلسفی، ناول نگار اور مخطوطات کے ماہرین میں سے ہیں۔ فکر اسلامی، تصوف، طب، عربی کی تاریخ کے موضوعات پر ان کی کئی نگارشات ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے کئی ناول بھی شائع ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ مقبولیت ان کے ناول عزازیل کو ملی جس کے 2008ء سے 2016ء تک تیس سے زائد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ انھوں نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد کتب خانہ اسکندریہ میں کام کیا اور مصر کی کئی جامعات میں تدریس کا فریضہ انجام دینے کے بعد اب تحقیق و تصنیف میں مصروف ہیں۔

ولادت و تعلیم

ترمیم

یوسف زیدان کی ولادت 30 جون 1958ء کو مصر کے شہر سوہاج میں ہوئی۔ بچپن ہی میں وہ اپنے دادا کے ساتھ اسکندریہ منتقل ہو گئے اور وہاں کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد جامعہ اسکندریہ کے شعبہ فلسفہ میں داخلہ لیا اور وہاں سے 1980ء میں فلسفہ میں بی۔ اے۔ کیا، پھر مشہور صوفی عبد الکریم جیلی کی صوفیانہ فکر پر انھوں نے ایم۔ اے۔ کیا اور پھر اسلامی فلسفہ میں 1989ء میں دکتوراہ (پی ایچ ڈی) کیا۔ 1999ء میں فلسفہ اور علوم کی تاریخ میں تدریس کی ڈگری حاصل کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوسف زیدان نے کتب خانہ اسکندریہ میں 1994ء میں شعبہ مخطوطات قائم کیا اور اس کے صدر کی حیثیت سے کام کیا۔ پھر کتب خانہ اسکندریہ کے ناظم ڈاکٹر اسماعیل سراج الدین کے ساتھ اختلافات کے بعد اس سے علاحدہ ہو گئے۔[1][2]

تصنیفات

ترمیم

یوسف زیدان نے مختلف موضوعات پر کتابیں تصنیف کی ہیں، ان کے چھ ناول اور ایک افسانوں کا مجموعہ شائع ہوا ہے، اس کے علاوہ تصوف، فکر اسلامی، فلسفہ، طب عربی اور مخطوطات کے موضوع پر کئی کتابیں تصنیف کی ہیں اور متعدد کتابوں کو مدون کرکے شائع کیا ہے۔ مختلف موضوعات پر ان کی مطبوعہ کاوشیں حسب ذیل ہیں:

علم حدیث

ترمیم
  • المختصر في علم الحديث النبوي لابن النفيس – دراسة وتحقيق(1991ء)

تصوف

ترمیم
  • التصوف(2004ء)
  • شعرا الصوفية المجهولون(1991ء)
  • الطريق الصوفي وفروع القادرية بمصر (1991ء)
  • عبد القادر الجيلاني باز الله الأشهب(1991ء)
  • عبد الكريم الجيلي –فيلسوف الصوفية(1988ء)
  • الفكر الصوفي بين عبد الكريم الجيلي وكبار الصوفية(1988ء)
  • المتواليات – دراسات في التصوف(1998ء)
  • ديوان عبد القادر الجيلاني- دراسة وتحقيق(1991ء)
  • ديوان عفيف الدين التلمساني (الجزء الأول) (تحقيق ودراسة) (1991ء)
  • فوائح الجمال وفواتح الجلال لنجم الدين كبرى – دراسة وتحقيق (1993ء)
  • قصيدة النادرات العينية لعبد الكريم الجيلي مع شرح النابلسي (دراسة وتحقيق) (1988ء)
  • شرح مشكلات الفتوحات المكية لعبد الكريم الجيلي (دراسة وتحقيق) (1992ء)
  • المقدمة في التصوف لأبي عبد الرحمن السُّلَمى - تقديم وتحقيق (1987ء)

طب عربی

ترمیم
  • رسالة الأعضاء لابن النفيس (دراسة وتحقيق) (1991ء)
  • ابن النفيس، إعادة اكتشاف(1999ء)
  • الشامل في الصناعة الطبية لابن النفيس - دراسة وتحقيق (1998ء)(30 جلدوں میں)
  • المختار من الأغذية لابن النفيس – دراسة وتحقيق (1998ء)
  • مقالة في النقرس للرازي (دراسة وتحقيق)( 2003ء)
  • شرح فصول أبقراط لابن النفيس – دراسة وتحقيق(1988ء)

ناول اور افسانے

ترمیم
  • ظل الأفعى( 2006ء)
  • النبطي(2010ء)
  • عزازيل( 2008ء): یہ ان کا مشہور ناول ہے جس کے 2015ء تک تینتیس ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور دنیا کی دسیوں زبانوں میں اس کا ترجمہ ہوا۔ اسی ناول پر ان کو بوکر کا اعزاز ملا۔
  • محال (2012ء)
  • جونتنامو(2014ء)
  • نور (2016ء)
  • حل وترحال(2010ء)
  • فوات الحيوات (2016ء)

فلسفہ

ترمیم
  • حي بن يقظان، النصوص الأربعة ومبدعوها(1997ء)

مخطوطات و فہرست مخطوطات

ترمیم
  • بحوث مؤتمر المخطوطات الألفية (تقديم وتحرير)( 2006ء)
  • بحوث مؤتمر المخطوطات الموقعة (تقديم وتحرير)( 2008ء)
  • بدائع المخطوطات القرآنية بالإسكندرية (1996ء)
  • التراث المجهول إطلالة على عالم المخطوطات(1994ء)
  • فهرس مخطوطات أبي العباس المرسي (الجزء الأول: التصوف، التفسير، السيرة، الحديث) (1997ء)
  • فهرس مخطوطات أبي العباس المرسي (الجزء الثاني: أصول الفقه وفروعه)(2000ء)
  • فهرس مخطوطات المعهد الديني بسموحة (2000ء)
  • فهرس مخطوطات بلدية الإسكندرية (الجزء الأول : المخطوطات العلمية) (1996ء)
  • فهرس مخطوطات بلدية الإسكندرية (الجزء الثالث: التاريخ والجغرافيا) (1999ء)
  • فهرس مخطوطات بلدية الإسكندرية (الجزء الرابع: المنطق)(2001ء)
  • فهرس مخطوطات بلدية الإسكندرية (الجزء الخامس: الحديث الشريف)(2001ء)
  • فهرس مخطوطات جامعة الإسكندرية (الجزء الأول)(1994ء)
  • فهرس مخطوطات جامعة الإسكندرية (الجزء الثاني)(1995ء)
  • فهرس مخطوطات دار الكتب بطنطا(2001ء)
  • فهرس مخطوطات دير الإسكوريال (إسبانيا) (2002ء)
  • فهرس مخطوطات رشيد ودمنهور(1998ء)
  • فهرس مخطوطات رفاعة الطهطاوي (الجزء الأول)(1996ء)
  • فهرس مخطوطات رفاعة الطهطاوي (الجزء الثاني)(1997ء)
  • فهرس مخطوطات رفاعة الطهطاوي (الجزء الثالث)(1998ء)
  • فهرس مخطوطات شبين الكوم(2000ء)
  • كنوز المخطوطات في مدن العالم (پروگرام تفاعلي): الإسكندرية (1999ء)
  • كنوز المخطوطات في مدن العالم (پروگرام تفاعلي): طشقند (1998ء)
  • مختارات من نوادر مقتنيات مكتبة الإسكندرية(2003ء)
  • المخطوطات الألفية (2004ء)
  • مخطوطات الطب والصيدلة بالإسكندرية(2005ء)
  • نوادر المخطوطات بمكتبة بلدية الإسكندرية (1995ء)

مختلف موضوعات پر

ترمیم
  • اللاهوت العربي وأصول العنف الديني (2009ء)
  • دوامات التدين (2013ء)
  • شجون عربية (2015ء)
  • شجون مصرية (2015ء)
  • مقالات فقه الثورة (2013ء)
  • فقه الحب (2015)
  • متاهات الوهم(2013ء)
  • المتواليات – فصول في المتصل التراثي المعاصر(1998ء)
  • التقاء البحرين – نصوص نقدية(1997ء)
  • ماهية الأثر الذي في وجه القمر لابن الهيثم – دراسة وتحقيق(2002ء)
  • كلمات – التقاط الألماس من كلام الناس(2008ء)

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

یوسف زیدان کی دفتری ویب گاہ